ETV Bharat / state

یوپی وزیر جنگلات نے لکھنؤ چڑیا گھر کی حفاظت کو سخت کرنے کی ہدایت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 5:31 PM IST

UP Forest Minister directed to tighten security at Lucknow Zoo۔ اتر پردیش کے وزیر جنگلات نے لکھنؤ چڑیا گھر کا اچانک معائنہ کیا، انہوں نے وائلڈ لائف انکلوژرز کے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔

UP Forest Minister directed to tighten security at Lucknow Zoo

لکھنؤ: اتر پردیش کے جنگلات اور ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر ارون کمار سکسینہ نے آج صبح نواب واجد علی شاہ زولوجیکل پارک (لکھنؤ چڑیا گھر) کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے وائلڈ لائف انکلوژرز کے حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملازمین کی حفاظت کے لیے بھی بہتر انتظامات کیے جائیں۔ مستقبل میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے بصورت دیگر متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈاکٹر سکسینہ نے چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ سورج کی بیوی کو ٹھیکہ پر نوکری دی جائے، جو حال ہی میں چڑیا گھر میں ہپو (دریائی گھوڑے) کے حملہ میں فوت ہوگیا تھا۔ انہوں نے WTI اور WWF ایجنسیوں اور لیبر ڈیپارٹمنٹ سے مالی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایات دی۔

یہ بھی پڑھیں:

Urdu Poetry Meets لکھنؤ اردو زبان و ادب کا گہوارہ ہے بھارت نے مجھے اردو سیکھا دیا : ڈاکٹر ولا جمال العسیلی

انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ چڑیا گھر میں واقع تمام انکلوژرز کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے بنائی گئی رکاوٹوں کی مرمت کی جائے۔ کہیں بھی رکاوٹوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔ ڈاکٹر سکسینہ نے کہا کہ ریاستی حکومت جنگلی جانوروں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی دیکھ بھال میں مصروف ملازمین کی حفاظت کے تئیں بہت حساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کو صرف ماہرین کی نگرانی میں ہی انکلوژر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے اور اگر ہپو پوٹیمس جارحانہ ہو تو اس کا ڈاکٹر سے معائنہ کرایا جائے۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً تمام جانوروں کا طبی معائنہ بھی ڈاکٹروں کے ذریعہ کرایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.