مظفّرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے دورے پر پہنچے وزیر نتن اگروال سے محکمہ ایکسائز میں بدعنوانی کو لے کر سوال پر انہوں نے صحافیوں سے ہی ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کر دی۔ انہوں نے کہاکہ آپ ثبوت دیں گے تو ہم ان کے خلاف ضرور کارروائی کریں گے۔ پورا معاملہ مغربی یوپی کے مظفر نگر ضلع کا ہے جہاں ماؤ کے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر کو معطل کرنے کے ایک دن بعد مظفّر نگر پہنچے۔ وزیر ایکسائز نتن اگروال صحافیوں کے سوالوں سے بوکھلا گئے اور ان سے کرپشن کے ثبوت مانگنے لگے۔ جب صحافیوں نے ڈرائی ڈے پر شراب کی بے لگام اوور ریٹنگ، غیر قانونی فروخت اور شراب کی اسمگلنگ جیسے سوالات پوچھے تو وزیر یہ کہتے نظر آئے کہ آپ ہمیں ثبوت دیں، ہم مظفر نگر میں ماؤ کی طرح معطلی کی کارروائی کریں گے۔
ریاستی ایکسائز وزیر نتن اگروال مظفر نگر کے بیگراج پور میں واقع مظفر نگر میڈیکل کالج کے نو تعمیر شدہ ایمرجنسی وارڈ کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تھے۔ افتتاح تقریب کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات چیت کی۔ ایک دن پہلے ماؤ کے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر کی معطلی کی خبر سامنے آئی تھی ۔ریاستی وزیر منسٹر نتن اگروال کے سامنے صحافیوں نے ضلع میں شراب کی بے لگام اوور ریٹنگ، ڈرائی ڈے پر پابندی کے بعد بھی شراب کی غیر قانونی فروخت، ٹھیکے کھولنے کا مقررہ وقت میں پہلے اور بعد میں شراب کی غیر قانونی فروخت اور ہریانہ-پنجاب سے شراب کی اسمگلنگ سے متعلق سوالات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq ملک کسی ایک مذہب یا پھر سیاسی جماعت کا نہیں
وزیر نے کہا کہ ان کا دفتر ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ اگر ایسی کوئی شکایت یا ویڈیو بطور ثبوت ہمیں دے سکتے ہیں ۔اس پر کارروائی کی جائے گی۔بدعنوانی معاملے میں ملوث افراد کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی ۔