ایٹا: یوپی کے ایٹا میں پیر کی صبح ایک کار نہر میں گر گئی جس میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر پانچوں لاشوں کو باہر نکالا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مرنے والوں کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ یوپی کے ایٹا میں پیر کی صبح تیز رفتار کی وجہ سے ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں نہر میں کار گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہلاک شدگان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر ایک گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا۔ اس کے بعد پانچوں افراد کی لاشیں برہر نکالی گئیں۔
مزید پڑھیں: Wall Collapses in Amroha امروہہ میں سنیما گھر کی دیوار منہدم، دو کی موت
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوتوالی دیہات تھانہ علاقہ کے ویور بیراج پر پیش آیا۔ اس حادثے میں جان گنوانے والے تمام لوگ کاس گنج کے گنج ڈنڈوارہ علاقے کے رہنے والے تھے۔ یہ لوگ ایک لڑکی کا علاج کرانے کے لیے ایٹا جا رہے تھے۔ اسی دوران درمیان میں کار بے قابو ہوکر نہر میں جاگری۔ اس حادثے میں دو نوجوان خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ان میں ایک ہی خاندان کے چچا چچی، بھتیجا، بھتیجے کی بیوی اور بھتیجے کے دوست شامل تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور ایک گھنٹے کی محنت کے بعد گاڑی سمیت پانچوں لاشوں کو باہر نکالا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔