اس دوران انہوں نے شہر کے تین اسکول اور بورڈ امتحانات کی نگرانی کے لئے بنائے گئے کنٹرول روم کا جائزہ لیا.اد دوران انہیں کسی قسم کی کوئی خامی نہیں ملی۔ہاں کچھ معاملوں پر افسران کو ہدایت ضرور دی۔
نائب وزیراعلیٰ اچانک معائینہ کی ترتیب میں سب سے پہلے شہر کے پائینیر انٹر کالج پہونچے۔ یہاں انہوں کلاس میں جاکر امتحان کا حال لیا ۔
انہوں اسکول کے کنٹرول روم میں لگے مونیٹر سے تمام کلاسوں کا حال لیا۔ اس کے بعد وہ شہر کے رام سیوک یادو میموریل انٹر کالج پہونچے اسی طرح یہاں بھی انہوں جائیزہ لیا۔
اس دوران انہوں نے طلبہ اور ایکزامنر سے بھی معلومات حاصل کی۔ یہاں کے بعد وہ گورمنٹ انٹر کالج پہونچے یہاں انہوں نے کلاسوں میں زیادہ بلب لگانے کی ہدایت دی۔
یہاں کے بعد وہ ڈی آئی او ایس دفتر میں بنے کنٹرول روم پہونچے یہاں وہ جائیزہ لے ہی رہے تھے کہ اچانک سرور چلا گیا. کافی دیر بعد سرور آیا۔
اس پر دنیش شرما نے ہدایت دی کی یہاں دو انٹرنیٹ کنیکشن کرائے جائیں۔