پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی۔کولکاتہ ریلوے روٹ پر دویا پور علاقے کے گرام کہنجری و گپکاپور گاؤں کے درمیان منگل کی صبح تقریبا 7 بجے ایک خاتون کا ہاتھ و بچے کا پیر کٹا ہوا دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس نے لاش کو پسٹ مارتم کے لئے بھیج دیا ہے اور پورے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔ خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ اندیشہ ہے کہ خاتون ٹرین میں سفر کررہی تھی اور ٹرین سے گرکر اس کی موت ہوئی ہے۔ خاتون کے قبضے سے ایک موبائل بھی ملا ہے لیکن اس کے ٹوٹ جانے سے کسی اہل خانہ اوردوسرے شناسا فرد کا نمبر بھی نہیں حاصل کیا جاسکا ہے۔