ETV Bharat / state

UP Congress Minority Cell نصاب میں تبدیلی سی طلبا و طالبات بزدل ہوں گے : شہنواز عالم - نصاب میں تبدیلی سی طلبا و طالبات بزدل ہوں گے

کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم نے کہاکہ یو پی بورڈ کے نصاب میں حالیہ دنوں کچھ تبدیلی ہوئی ہے اس سے طلبا و طالبات کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔

نصاب میں تبدیلی سی طلبا و طالبات بزدل ہوں گے : شہنواز عالم

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 4:45 PM IST

نصاب میں تبدیلی سی طلبا و طالبات بزدل ہوں گے : شہنواز عالم

لکھنو:اترپردیش کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر شہنواز عالم نے اس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یوپی بورڈ کے نصاب میں وی ڈی ساورکر کو شامل کرنا بہت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو ساورکر کی سوانح حیات پڑھانے سے طلبہ بزدل ہوں گے۔ پورے ملک کو پتہ ہے کہ ساورکر نے انگریزوں سے معافی مانگی تھی۔ انگریزوں نے ان کا وظیفہ باندھ دیا تھا اور فرقہ پرست طاقتوں کو مضبوط کرنے کے لیے وعدہ بھی کیا تھا۔ حب الوطنی کا ایک نیا فارمولا بھی پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ازادی میں ساورکر نے انگریزوں کا ساتھ دیا اور ان کے لیے کام بھی کیا جب وہ جیل گئے تو ان سے معافی بھی مانگی لہذا ایسے شخص کو انے والی نسلوں کو پڑھانا ان کو بزدل کرنا جیسا ہوگا۔ بھارت بزدلوں کا ملک نہیں ہے بلکہ بہادروں کا ملک ہے اور ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:G20 Symposium in AMU اے ایم یو میں جی ٹوینٹی پر سمپوزیم کا انعقاد

واضح ہے کہ یو پی بورڈ نصاب میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں 50 نئی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے اس میں وی ڈی ساور کر بھی ہیں حکومت کا کہنا ہے کہ وی ڈی سا ورکر کے سوانح حیات طلبہ پڑھیں گے تو ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا وہیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے رہنما سخت تنقید کر رہے ہیں اور مجاہدین ازادی کی توہین بتا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.