اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر صدر اجئے کمار للو کو 17 جون 2020 کو رہا کر دیا گیا ہے۔
رہائی کے بعد اجے کمار للو نے جمعرات کو کہا کہ وہ مزدوروں کے لئے ہزار بار جیل جانے کو تیار ہیں۔
ریاستی کانگریس صدر نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تانا شاہی کانگریس کو غریبوں کی خدمت کرنے سے نہیں روک سکتی۔
وہ خود مزدور رہے ہیں اور ان کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے خود گڑگاؤں میں مزدوری کی ہے۔
غریب مخالف بھارتیہ جنتا پارتی کی حکومت نہیں چاہتی کہ غریبوں کو راحت ملے۔ بی جے پی کی غریب مخالف ذہنیت صاف ہوگئی ہے۔
اس حکومت میں مزدوروں کی خدمت کرنے، انہیں محفوظ ان کے مقام تک پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کو جیل بھیجا جاتا ہے اور فرضی مقدمے درج کئے جاتے ہیں۔
تاہم ریاستی حکومت کانگریس کے خدمت خلق کے کام کو نہیں روک سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیدل چل رہے مزدوروں کے لئے بس چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔
اس کے باوجود حکومت نے غریب مخالف ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خدمت خلق میں لگے کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں پر مقدمے درج کراکر انہیں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
ریاستی صدر نے کہا کہ مجھے 27دنوں تک جیل میں رکھا گیا اور پانے وکیل سے بھی ملنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت کی جانب سے تمام طرح کی روکاوٹیں ڈالنے کے باوجود پوری ریاست میں کانگریس کے کارکنوں نے ایک کروڑ 15لاکھ افراد تک راشن پہنچایا ہے۔
ان کی رہائی کے لئے پارٹی کے کارکنوں نے 'سیوا ستیہ گرہ'تحریک چلائی ہے۔