اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج سب سے زیادہ 1664 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 24981 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
آگرہ سے 1158, غازی آباد سے 2101, نوئیڈا سے 2728, میرٹھ سے 1027, کانپور سے 1135, سہارنپور سے 425, وارانسی سے 483اور دارالحکومت لکھنؤ سے 1103۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 983 موت ہوئی۔
آگرہ میں 95، میرٹھ میں 93، کانپور شہر میں 90، غازی آباد میں 62، علی گڑھ میں 25، فیروز آباد میں 32، مراد آباد میں 31 اور کھنؤ میں 36۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے قدم کے سبب یوگی حکومت نے ہر ہفتے سنیچر اور اتوار کو 'منی لاک ڈاؤن' کا فیصلہ لیا ہے۔ دونوں دن بازار، دکان اور سبزی منڈی سبھی بند رہیں گی۔ اس دوران بازار و دکان کو سینیٹائز کیا جائے گا۔