اتر پردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یو پی میں آج 762 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
صوبے میں اب تک 13583 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔ آگرہ سے 976, غازی آباد سے 566, نوئیڈا سے 1039, میرٹھ سے 581, کانپور سے 682, سہارنپور سے 291 ، وارانسی سے 272 اور دارالحکومت لکھنؤ سے 616۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 630 موت ہوئی۔ آگرہ میں 88، میرٹھ میں 79، کانپور شہر میں 44، غازی آباد میں 50، علی گڑھ میں 22، فیروز آباد میں 22، مراد آباد میں 18 اور لکھنؤ میں 15۔
اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
اتر پردیش میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جارہا ہے۔
سی ایم ہیلپ لائن کے ملازمین کووڈ 19 کے شکار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی پولیس اہلکار بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔