اترپردیش میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یوپی میں ریکارڈ 3953 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
اترپردیش میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد 93816 ہیں۔
لکھنؤ میں 9010، نوئیڈا میں 5471، غازی آباد میں 5378، کانپور نگر میں 5745، میرٹھ میں 2332، آگرہ میں 1861، وارانسی میں 3108، بلند شہر میں 1408، مراد آباد میں 2045، علی گڑھ میں 1526، جونپور میں 2120، فیروزآباد میں 759، سہارنپور میں 1143، بستی میں 962، رام پور میں 1169، بارہ بنکی میں 1258، امیٹھی میں 491
صوبے میں اب تک 53357 مریض ڈسچارج کیے گئے ہیں۔لکھنؤ سے 4559، نوئیڈا سے 4502، غازی آباد سے 4249، کانپور سے 2287، میرٹھ سے 1760، آگرہ سے 1472، سہارنپور سے 688۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع سے بھی ڈسچارج کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے اتر پردیش میں اب تک 1730 موت ہوئی۔کانپور شہر میں 215، لکھنؤ میں 115، میرٹھ میں 108، آگرہ میں 101، وارانسی میں 77، غازی آباد میں 64، پریاگ راج میں 58، مراد آباد میں 56، گورکھپور میں 52، فیروز آباد میں 41۔ علی گڑھ میں 26۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں کورونا متاثرین کی موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
پرینکا گاندھی کی حکومت پر نکتہ چینی
ایکٹیو کیسز کی کل تعاداد 37834 ہیں، لکھنؤ میں 4012، کانپور میں 3330، وارانسی میں 1687، جھانسی میں 824، غازی آباد میں 880، نوئیڈا میں 886۔ اس کے علاوہ دوسرے اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔
اتر پردیش میں بھلے ہی کورونا وائرس کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جارہا ہو لیکن رکشا بندھن کے موقع پر راکھی کی دکانیں اور میٹھائ کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔