ETV Bharat / state

اترپردیش: سریش کھنہ کی کورونا رپورٹ منفی

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:41 PM IST

اتر پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سریش کھنہ کی کورونا جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔

اترپردیش: سریش کھنہ کی کورونا رپورٹ منفی
اترپردیش: سریش کھنہ کی کورونا رپورٹ منفی

ریاست اتر پردیش کے میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر سریش کھنہ کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ سریش کھنہ نے جمعہ کے روز سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کووڈ ۔19 کے ٹیسٹ کے لیے نمونہ دیا تھا۔

کچھ دن پہلے کابینہ کے وزیر نے معائنہ کرنے میرٹھ کے میڈیکل کالج کا دورہ کیا تھا۔ وہاں سے واپسی پر معائنہ کے لیے ان کے ساتھ جانے والی ٹیم کے ایک ممبر کے کورونا ہونے کی بات سامنے آئی۔ تو آئیندہ روز ہی کابینہ کے وزیر نے جواہر بھون میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ میں اپنی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔

اجلاس کے بعد جواہر بھون میں ڈی جی ایم ای آفس میں کورونا کے مشتبہ ہونے کی افواہیں پھیل گئیں۔ لوگوں میں اتنا خوف کا ماحول پھیل گیا کہ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین نے کام پر آنے سے انکار کردیا۔

اس کے بعد جمعہ کے روز کابینہ کے وزیر سریش کھنہ نے ایس جی پی جی آئی میں کووڈ ۔19 کی جانچ کے لیے اپنا نمونہ دیا۔ اس نمونے کی جانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.