ETV Bharat / state

یوپی بجٹ سے اقلیتوں کو مایوسی، مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک: وحید اللہ خان

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 10:53 PM IST

22 فروری کو ریاستی حکومت کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے موجودہ حکومت کی مدت کار کا آخری بجٹ پیش کیا۔ اس میں مختلف شعبوں کے لیے خصوصی بجٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وہیں، اقلیتی طبقہ اس بجٹ سے کافی مایوس ہے۔

waheedullah khan saeedi
وحید اللہ خان

اس حوالے سے آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ کے جنرل سیکرٹری وحید اللہ خان سعیدی نے کہا کہ 588 کروڑ روپیہ کا بجٹ اقلیتوں کیلئے اعلان کیا گیا ہے۔ وہ دراصل یوپی اے گورنمنٹ میں بھی اعلان کیا جاتا رہا ہے۔ یہ بجٹ ملٹی سیکٹوریئل اسکیم کے تحت اعلان کیا جاتا تھا۔ اس کا مقصد 25 فیصد اقلیتی آبادی والے علاقوں میں بنیادی سہولت کو مہیا کرانا ہوتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

779 کروڑ روپے مدارس کی جدید کاری کے لئے بجٹ میں جو اعلان کیا گیا ہے اس کا 60 فیصد بجٹ مرکزی حکومت جاری کرتی ہے جبکہ 40 فیصد ریاستی حکومت۔

انہوں نے بتایا کہ مدارس کی تجدید کاری والا بجٹ گزشتہ 55 ماہ سے مرکزی حکومت نے اب تک جاری نہیں کیا ہے۔ یہ بھی بجٹ ہر برس پیش کیا جاتا ہے۔ بجٹ میں اعلان کیے گئے اقلیتوں کے لیے وظیفہ کو بھی مرکزی حکومت کے اقلیتی وزارت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے۔

اتر پردیش کی حکومت نے اس بجٹ میں صرف فیس واپسی کا بجٹ اپنی جانب سے اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کے لیے کوئی خاص بجٹ میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سنسکرت ودیالیہ میں طلبہ کے قیام و طعام کے سہولت کو مفت میں دینے کا اعلان کیا، لیکن مدارس کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا حالانکہ دونوں ایک ضابطے کے تحت حکومت کا امداد حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

یوگی حکومت کا بجٹ کسان اور غریب مخالف: حاجی فضل الرحمن

انہوں نے کہا مدارس کو سہولت دینے کے بجائے استحصال کے لئے مختلف حربے اختیار کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.