ETV Bharat / state

UP Board Result 2021: یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے بازی ماری

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 6:18 PM IST

ہائی اسکول میں 99.53فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 97.88فیصدی رہی۔تاہم ایک بار پھر دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی ماری ہے۔

UP Board Result 2021: یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے بازی ماری
UP Board Result 2021: یوپی بورڈ کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے بازی ماری

اترپردیش حکومت نے ہفتہ کو یوپی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ۔کورونا وبا کی وجہ سے بورڈ کے امتحانات منعقد نہیں ہوپائے تھے اور بورڈ نے انٹرنل اسائمنٹ و سابقہ نتائج کی بنیاد پر طلبہ کے نتائج کو تیار کرنے کافیصلہ کیا تھا۔

ہائی اسکول میں 99.53فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں جبکہ انٹر میڈیٹ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 97.88فیصدی رہی۔تاہم ایک بار پھر دونوں امتحانات میں لڑکیوں نے لڑکوں سے بازی ماری ہے۔سیکنڈری ایجوکیشن ڈائرکٹر ونجے کمار پانڈے نے ہفتے کو ان نتائج کا اعلان کیا۔

پانڈے نے کہا کہ ایسے طلبہ جو اپنے نمبرات سے مطمئن نہیں ہیں انہیں آگے اپنی نمبرات میں بہتری کے لئے ٹیسٹ دینے کا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نویں اور گیارہوں جماعت کے نمبرات اور پری بورڈ ٹیسٹ کو ان نتائج کا بنیاد بنایا گیا ہے۔ایسے طلبہ جو ان دونوں امتحانات میں شریک نہیں ہوئے ہیں فی الحال انہیں اگلے درجے میں پرموٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: فوٹو گرافرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کیا

موصول تفصیلات کے مطابق ہائی اسکول میں کل 2996031طلبہ میں سے 2982055طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ طالبات کی کامیابی کی شرح 99.55فیصدی جبکہ طلبہ کے کامیابی کی شرح 99.52فیصدی رہی ہے14015امیدوار ناکام ہوئے جبکہ 82238کو پرموٹ کیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کل 2610247طلبہ نے شرکت کی ہے جن میں سے 2554813کامیابی ہوئے جن میں سے طالبات کا فیصد 98.4فیصدی جبکہ طلبا کا فیصلہ 97.47فیصدی رہا۔جبکہ 55555امیدوار فیل ہوئے اور 62506کو پرموٹ کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.