ETV Bharat / state

یوپی بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے بازی ماری - ارشما شیخ

اتر پردیش بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے کیا۔ ہائی اسکول میں باغپت کی ریا جین نے ٹاپ کیا تو انٹر میڈیٹ میں بھی باغپت کے ہی انوراگ ملک نے پرچم لہرایا۔ ٹاپ 10 میں تین مسلم طلباء بھی شامل رہیں۔

up board exam
up board exam
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 3:04 AM IST

قابلِ ذکر ہے کہ ہائی اسکول ٹاپ 10 میں تین مسلم بچے بھی شامل ہیں۔ ٹاپ 10 میں لکھنؤ کی علیشہ انصاری نے 94 فیصد نمبرات کے ساتھ ریاست میں نویں پوزیشن حاصل کی۔

اکھلیش یادو نے طلبا کو مبارکباد پیش کی
اکھلیش یادو نے طلبا کو مبارکباد پیش کی

اُتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ کر کے کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو اور کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی کامیاب طلبا کو مبارکباد پیش کی۔

پرینکا گاندھی نے طلبا کو مبارکباد پیش کی

وزیراعلیٰ نے ٹاپر بچوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کی اور ٹاپر طلبا کو ایک ایک لاکھ روپئے اور لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔

ہائی اسکول میں امسال 83.31 فیصد اور انٹر میڈیٹ میں 74.63 فیصد طلبا کامیاب رہے۔

نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے یوپی بورڈ کے ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔

ہائی اسکول میں ریا جین نے 96.67 فیصد نمبرات حاصل کر کے ٹاپ کیا ہے وہیں انٹر میڈیٹ کے ٹاپر انوراگ ملک کو 97 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔

دونوں ہی طلبا باغپت کے بڑوت کے شری رام ایس این انٹر کالج کے ہیں۔

ہائی اسکول میں بارہ بنکی کے ابھیمنیو ورما 95.83 نمبرات حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ساتھ ہی تیسرے نمبر پر بارہ بنکی کے ہی یوگیش پرتاپ ہیں۔ ان کو 95.33 فیصد نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔

ہائی اسکول کی ٹاپر ریا جین نے دلجمعی کے ساتھ پڑھنے کو اپنی کامیابی کا راز بتایا۔ وہ دن میں 14 سے 15 گھنٹے پڑھائی کرتی تھیں۔ ریا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے گھر والوں کے سر باندھا۔

یوپی ٹاپر ریا جین انگریزی کی پروفیسر بننا چاہتی ہیں۔ ان کے والد چُنری و شادیوں کے دوپٹے بنانے کا کام کرتے ہیں۔

انٹر میڈیٹ کے ٹاپر انوراگ ملک نے 97 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔ دوسرے نمبر پر پریاگ راج کے پرانجل نے 96 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر اوریا کے اتکرش شکلا نے 94.80 فیصد نمبر حاصل کئے ہیں۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے بتایا کہ ہائی اسکول و انٹر کا نتیجہ سابقہ برس کے مقابلے بہتر ہے۔ ہائی اسکول میں 83.31 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ طالبات کی کامیابی کا فیصد 87.22 فیصد ہے۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں 74.50 فیصد طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ میں طالبات کی کامیابی کا فیصد لڑکوں سے 13 فیصد زیادہ ہے۔ اس طرح طالبات نے یوپی بورڈ امتحان میں امسال بھی بازی ماری ہے۔

ہائی اسکول میں کل 27 لاکھ 72 ہزار 656 طلبا شامل ہوئے تھے، ان میں 12 ہزار 662 طلبا پرائیویٹ تھے۔ کل 23 لاکھ 9 ہزار 802 طلبا پاس پوئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ میں کل 24 لاکھ 84 ہزار 479 طلبا شامل ہوئے تھے۔ ان میں 45 ہزار 685 پرائیوٹ تھے۔ 18 لاکھ 54 ہزار 99 طلبا کامیاب ہوئے ہیں۔

ہائی اسکول کی ٹاپ ٹین فہرست میں تین مسلم بچے بھی شامل ہیں۔ ان میں دارالحکومت لکھنؤ کی علیشہ انصاری 94 فیصد نمبرات حاصل کر کے ریاست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ شاہجہان پور کے ارشد اقبال اور کانپور کی ارشما شیخ 93.83 فیصد نمبرات حاصل کر کے دسویں پوزیشن پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.