ETV Bharat / state

ATS Questions Pak Woman یوپی اے ٹی ایس کے پاکستانی خاتون سے تیرہ سوالات اور سیما حیدر کا جواب - ATS questions Pak woman

اے ٹی ایس نے پاکستان سے بھارت آنے والی سیما حیدر غلام، اس کا عاشق سچن مینا اور سچن کے والد سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران سیما حیدر سے 13 سوالات کیے گئے جس کا سیما نے جواب بھی دیا اور کچھ سوالات پر خاموشی بھی اختیار کی۔ سیما سے پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سینئر حکام کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

سیما حیدر غلام اور سچن مینا
سیما حیدر غلام اور سچن مینا
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 7:36 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی اے ٹی ایس نے سیما حیدر غلام، اس کے عاشق سچن مینا اور سچن کے والد نیترپال سے پوچھ گچھ کی، اے ٹی ایس نے پیر اور منگل کو سیما حیدر سے 13 سوالات کیے۔ تاہم، سچن پوچھ گچھ کے دوران سیما کو بار بار بے قصور کہتا رہا۔ اس کے علاوہ اس نے وہی کہانی سنائی، جو وہ گزشتہ دس دنوں سے میڈیا کے سامنے چل رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یوپی اے ٹی ایس کے ایس پی رینک کے افسران نے نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں واقع اے ٹی ایس دفتر میں سیما حیدر، سچن، اس کے دو بچوں اور سچن کے والد نیترپال، کو علیحدہ کمروں میں تفتیش کی۔ ان کے ساتھ نوئیڈا پولس کی ایک خاتون پولیس کانسٹیبل بھی وہاں موجود تھی۔ اے ٹی ایس افسر نے پہلے اس کے دو پاسپورٹ سیما کے سامنے رکھے اور سوال پوچھنا شروع ہوگئے۔

سوال 1- اس میں اصلی پاسپورٹ کون سا ہے؟

سیما حیدر: میں پچھلے دس دنوں سے کہہ رہی ہوں کہ پہلے پاسپورٹ میں صرف سیما نام لکھا تھا۔ جس کی وجہ سے مسئلہ ہوا، یہی وجہ ہے کہ دوسرا پاسپورٹ سیما غلام حیدر کے نام پر بنوایا گیا۔

سوال 2: کیا تمہارے بھائی اور چچا جو پاکستان آرمی میں کام کرتے ہیں، نے تم کو یہاں بھیجا یا آئی ایس آئی نے تمھیں انڈیا جانے کے لیے کہا؟

سیما حیدر: برسوں سے میری ملاقات اپنے بھائی اور چچا سے نہیں ہوئی ہے۔ آئی ایس آئی کیا ہوتا ہے مجھے تب پتہ چلا جب میں بھارت آئی ہوں، تو ایک ٹی وی چینل میں مجھے آئی ایس آئی کا ایجنٹ کہا گیا۔ میں نیپال کے راستے بھارت صرف سچن کے لیے آئی ہوں۔

سوال 3: یہ کیسے ممکن ہے کہ تم کراچی میں رہتی ہو اور کبھی آئی ایس آئی کے بارے میں نہیں سنی۔ وہ بھی اس وقت جب کہ تمہارے خاندان کے افراد پاکستانی فوج میں ہوں۔تم اپنا اسمارٹ فون خود چلاتی ہو۔ اگر تم پب جی جیسا گیم کھیلتی ہو تو پھر تم کو آئی ایس آئی کے بارے میں کیسے پتہ نہیں؟

سیما حیدر: آدھی زندگی بچوں کی پیدائش اور پرورش میں گزر گئی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں سے میں صرف وقت گزارنے کے لیے PUBG گیم کھیلتی تھی۔ ایسے میں آئی ایس آئی جیسے ورڈز سننے کا وقت نہیں تھا۔

سوال 4: ورڈز سننے کا وقت نہیں ملا، تمہاری انگریزی بہت اچھی ہے۔ کہاں اور کب سیکھی؟ تم نے تو صرف پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے۔

سیما حیدر: میں نے جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ 2019 کے بعد ہی سیکھا ہے، جب میں نے pubg کھیلنا شروع کیا۔ اس میں پڑھے لکھے لڑکوں کے ساتھ کھیلتی تھی اس لیے وہ ان سے گفتگو میں یہ سب سیکھتی تھی۔(اے ٹی ایس افسر نے صفحہ پر انگریزی میں چند سطریں ہاتھ سے لکھیں اور سیما کو پڑھنے کے لیے دیا تو سیما نے فوراً وہ سطریں پڑھ دیں)

سوال 5: تم اپنی زبان اردو، عربی، سندھی نہیں بول رہی ہو لیکن ہندی اور انگریزی بہت اچھی بول رہی ہو۔تم کو یہ تربیت کس نے دی؟ کیا تم کو وہاں خالص ہندی میں بات کرنے کو کہا گیا تھا تاکہ بھارت کے لوگوں کے ساتھ جلد از جلد گھل مل جائیں؟

سیما حیدر: مجھے کسی نے نہیں سکھایا۔ میں نے کئی بار کہا ہے کہ میں یہاں صرف اپنی محبت کے لیے آئی ہوں۔ مجھے نہ کسی نے ٹریننگ دی اور نہ ہی کسی نے بھیجا ہے۔ میں نے سچن سے بات کرتے ہوئے ہندی سیکھی ہے۔

سوال 6: سچن مینا خود ہندی ٹھیک سے نہیں بول پاتا ہے۔ اس کی زبان میں مغربی یوپی کا لہجہ ہے۔ اور تم ایسے بول رہی ہو جیسے ہندی کا کوئی تربیت یافتہ ماہر بولتا ہے۔

سیما حیدر: خاموش رہی، کوئی جواب نہیں دیا

سوال نمبر 7: تم نے 4 جولائی کو پولیس کو بتایا تھا کہ جب تم نیپال سے بس سے سچن کے پاس آئی تو تمہارا موبائل کام نہیں کر رہا تھا۔تم نے بس ڈرائیور کے فون سے سچن کو فون کیا۔ نوئیڈا پولیس نے تمہارے پاس سے چار موبائل اور چار سم برآمد کیے ہیں۔ اتنے سارے موبائل لے کر کیا کر رہی تھی اور پھر ان کو کیوں توڑ دیا؟

سیما حیدر: جب میں نیپال سے انڈیا آئی تو میری پاکستان سِم کام نہیں کر رہی تھی اور جب میں سچن کے پاس آئی تو وہ میرے لیے ایک نئی سم لے کر آئے۔ موبائل اس لیے توڑا کہ میں نہیں چاہتی تھی کہ پاکستان کے لوگ مجھے ٹریس کرسکیں۔

سوال 8: سچن ایک سم لایا۔ باقی سم کیسے آئیں؟

سیما حیدر: مجھے یاد نہیں۔

سوال نمبر 9: تم نے تمام سمز کو مختلف موبائلز میں ڈال کر استعمال کیا ہے اور سب نمبر سے واٹس ایپ بھی چلا رہی تھی اور پروفائل فوٹو میں کسی لڑکی کی تصویر لگائی ہے۔ دوسرے واٹس ایپ میں ڈی پی کشمیر کے پہاڑوں کی تصویر ہے؟ یہ سب کس کے کہنے پر کر رہی ہو؟

سیما حیدر: میں نے کوئی واٹس ایپ نہیں بنایا اور نہ ہی کوئی تصویر لگائی ہے۔

سوال 10: دبئی کے راستے دو بار نیپال آنے میں بہت زیادہ رقم خرچ ہوئی ہوگی۔ اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟ تم خود کرائے پر رہتی ہو۔ تمہارے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور شوہر سے تعلقات اچھے نہیں، بھائی برسوں سے نہیں ملے تو اتنے زیادہ پیسوں کا انتظام کیسے ہوا؟ اگر کسی نے تمہاری مدد کی ہے تو سچ بتاؤ ہم تمہیں نہ پاکستان بھیجیں گے نہ جیل بلکہ بھارت کی شہریت حاصل کرانے کی کوشش کریں گے۔

سیما حیدر: دو مرتبہ آنے اور جانے میں کل سات لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ میں نے ایک مکان فروخت کیا تھا جو میرے اپنے نام پر تھا اور میں اس گھر میں نہیں رہتی تھی۔ اس کے علاوہ میں نے اپنے زیورات بیچ کر اپنے شوہر غلام کو دبئی بھی بھیجنے میں مدد کی۔ میں اپنے لیے بھی پیسے کما سکتی ہوں۔ میں کئی بار کہہ چکی ہوں کہ بھارت آنے میں کسی نے میری مدد نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سوال 11: کیا تم بھارت میں سچن کے علاوہ بھی کسی کو جانتی ہیں؟

سیما حیدر: ہاں، لیکن ٹھیک سے نہیں جانتی۔ جب میں پاکستان میں تھی تو سچن کو جاننے سے پہلے PUBG گیم اور فیس بک کے ذریعے کچھ لڑکوں کے ساتھ چیٹ کرتی تھی اور صرف وقت گزارنے کے لیے ان سے باتیں کرتی تھی۔ میں نے اسے اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتایا اور نہ ہی اس نے مجھے کچھ بتایا اور ہاں سبھی دہلی کے رہنے والے تھے۔

سوال 12: تم نے اپنی زندگی میں کیا کیا ہے؟ تمہاری صحیح عمر کیا ہے؟ تم خود کو 27 سالہ برای ہو۔ جب کہ 2014 میں جب تمہاری شادی غلام سے ہوئی تھی تو تمہاری عمر 20 سال تھی۔ اب تمہاری عمر 29 سال ہونی چاہیے اور دونوں پاسپورٹ پر تمہاری تاریخ پیدائش 2002 لکھی ہوئی ہے۔ پاسپورٹ کے مطابق تمہاری عمر 21 سال ہے۔

سیما حیدر: میری عمر 27 سال ہے۔ پاسپورٹ میں ضرور کچھ گڑبڑ ہوئی ہوگی کیونکہ ہر طرف پیسہ چلتا ہے، اگر میں پیسہ نہیں دیتی تو وہ کچھ غلط کردیتے ہیں۔ غلام نے جلدی میں شادی کی تھی اس لیے لکھنے میں کوئی غلطی ہوئی ہو گی۔

سوال 13: بھارت آنے کا تمہارا اصل مقصد کیا ہے؟

سیما حیدر: میں اپنے چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے غیر قانونی طور پر آئی ہوں صرف اور صرف سچن کے لیے اور مجھے پہلے سے ہی احساس تھا کہ اگر لوگوں کو پتہ چل گیا تو میرے ساتھ ایسا ہی ہوگا جیسا ابھی ہورہا ہے۔ اس لیے ہم اور سچن کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ میں اب تھک گئی ہوں۔

ذرائع کے مطابق اے ٹی ایس حکام نے پوچھ گچھ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ یہ ریکارڈنگ آئی بی، این آئی اے اور یوپی اے ٹی ایس کے ہیڈکوارٹر کو بھیجی گئی ہے۔ اے ٹی ایس سیما کے کسی بھی جواب سے مطمئن نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سیما غلام حیدر، جو پاکستان کے شہر کراچی کی رہنے والی ہیں، 13 مئی کو اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے گریٹر نوئیڈا اترپردیش میں اپنے عاشق سچن مینا کے پاس آئی تھی۔

جہاں سیما دو ماہ سے اپنے عاشق کے ساتھ چھپ کر رہ رہی تھی لیکن پولیس کو اطلاع ملنے پر 4 جولائی کو گریٹر نوئیڈا کی پولیس نے سیما کو ہریانہ کے بلبھ گڑھ سے اس کے عاشق سچن کے ساتھ گرفتار کر کے جیل بھیج دیا اور 7 جولائی کو عدالت نے ان دونوں کی ضمانت دے دی۔ تب سے سیما میڈیا کے سامنے اپنی محبت کی کہانی سنا رہی تھیں۔ 17 جولائی کو یوپی اے ٹی ایس سیما اور سچن کو پوچھ گچھ کے لیے نوئیڈا کے کنٹرول کمانڈ سینٹر لے گئی، جہاں ان سے دو دن تک پوچھ گچھ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.