اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے پرتاپ گڑھ پولیس کے ساتھ مشترکہ طور سے کارروائی کرتے ہوئے آج لال گنج علاقے سے غیرقانونی اسلحہ بنانے اور ان کو فروخت کرنے والے ایک بین ریاستی گروہ کے چھ ممبران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ان کے بنانے کے سامان وغیرہ برآمد کئے ہیں۔ اے ٹی ایس کے ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس کواطلاع موصول ہورہی تھی کہ پرتاپ گڑھ میں غیرقانونی اسلحہ اور کارتوس کا ایک بڑا بین ریاستی گروہ کام کررہا ہے، جو بہارکے مونگیر سے کاریگروں کو بلاکر یہیں پر اسلحہ بناتے ہیں اور ریاست میں فروخت کرتے ہیں۔
اس اطلاع کے بعد انسپکٹر جنرل پولیس اے ٹی ایس کی ہدایت اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی نگرانی میں اے ٹی ایس اور پرتاپ گڑھ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے ایک آپریشن میں غیر قانونی طور سے اسلحہ بنانے اور کارتوسوں کی فروخت کا کاروبار کرنے والے ایک بین ریاستی گروہ کے چھ ممبران مونگیر بہار کے رہائشی ساحل عالم عرف چھوٹو، محمد سرفراز عالم، محمد آزاد کے علاوہ گورکھپور کے باشندے تروپتی ناتھ ورما عرف گڈو گاندھی اور پرتاپ گڑھ کے رہنے والے انصاری عرف ببلو سمیت دیگر کوگرفتارکیا گیا۔
یواین آئی