ETV Bharat / state

UP ATS Arrests Suspected ISIS member: اعظم گڑھ میں اے ٹی ایس نے مشتبہ آئی ایس آئی ایس رکن کو گرفتار کیا

یوپی اے ٹی ایس نے دہشت گردانہ سازش کی منصوبہ بندی کرنے والے آئی ایس آئی ایس کے مشتبہ شخص کو اعظم گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق مشتبہ شخص آئی ایس آئی ایس کے بھرتی کرنے والوں سے براہ راست رابطے میں تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 8:44 PM IST

Updated : Aug 9, 2022, 9:21 PM IST

اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستےATS نے آئندہ 15اگست کو یوم آزادی کے موقع پر مبینہ طور سے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے مقصد سے بلاسٹ کرنے کا منصوبہ بنانے کے دعوی کے ساتھ ایک شخص کو اعظم گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔ یوپی اے ٹی ایس کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ پکڑا گیا شخص اعظم گڑھ باشندہ صباح الدین اعظمی ولد ظفر اعظمی آئی ایس آئی ایس سے وابستہ ہے۔

اے ٹی ایس نے یوم آزادی سے قبل اسے ایک بڑی سازش کا پردہ فاش کرنے میں ملی کامیابی بتاتے ہوئے بیان میں دعوی کیا کہ اعظمی آئی ایس آئی ایس کے ریکروٹر سے براہ راست رابطے میں تھا ۔ اس کے مطابق ریاست کےڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایت و ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق)مشاہدے میں اے ٹی ایس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر حساسیت کو دیکھتے ہوئے برتی جارہی اضافی مستعدی کے تحت کی گئی کاروائی کے دوران اعظمی کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے تحت ہی اے ٹی ایس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ضلع اعظم گڑھ کے امیلو مبارک پور علاقے میں ایک شخص اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر آئی ایس آئی ایس کے نظریہ کو سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع سے مشتہر کررہا ہے۔ اسے گرفتار کر اے ٹی ایس دفتر میں پوچھ گچھ کے دوران اس کے موبائل فون کی تلاشی لینے پر آئی ایس آئی ایس کے ٹیلی گرام چینل سے اس کے جڑے ہونے کی بات اجاگر ہوئی۔ آئی ایس آئی ایس اس چینل کا استعمال نوجوانوں کو جہاد سے جوڑنے کے مقصد سے ان کا 'برین واش'کرنے میں کرتا ہے۔

اے ٹی ایس کا دعوی ہے کہ اعظمی نے آئی ایس آئی ایس کے سیریا میں سرگرم دہشت گرد ابو بکر الشامی کے رابطے میں آنے کے بعد مجاہدین پر ہورہی کارروائی کا بدلہ لینے کے لیے آئی ایس آئی ایس کی طرز پر بھارت میں بھی ایک تنظیم بنانے اور جدید دھماکہ خیز آلہ بنانے کی جانکاری جمع کررہا تھا۔ اس درمیان اس نے آر ایس ایس کے اراکین کو نشانہ بنانے کے لئے آر ایس ایس کے نام سے ای میل آئی ڈی بنا کر انہیں نشان زد کرنے لگا تھا۔ اے ٹی ایس نے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفصیلی جانچ کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: UP ATS Arrests Bangladeshi National: دیوبند سے مشتبہ بنگلہ دیشی شخص گرفتار

یو این آئی

Last Updated : Aug 9, 2022, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.