ETV Bharat / state

Fake Currency Case جعلی نوٹ سپلائی معاملہ، دیپک منڈل کے بعد عالمگیر شیخ کی گرفتاری - پاکستان سے بھارت میں جعلی کرنسی سپلائی کا معاملہ

یوپی اے ٹی ایس نے پاکستان میں چھپے جعلی بھارتی نوٹ ہندوستان میں سپلائی کرنے کے الزام میں عالمگیر شیخ نام کے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل اس معاملے میں دیپک منڈل نام کے شخص کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔

Alleged Fake Currency supplier alamgir sheikh

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 9:12 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش میں جعلی نوٹ سپلائی کرنے کے الزام میں یوپی اے ٹی ایس نے مغربی بنگال سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کا نام عالمگیر شیخ عرف لٹو شیخ ہے جو وشنو نگر مالدہ مغربی بنگال کا رہنے والا ہے۔ عالمگیر پر 25 ہزار کا انعام تھا۔ یوپی اے ٹی ایس نے جمعہ کو ملزم عالمگیر شیخ کو مغربی بنگال سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کو تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

یوپی اے ٹی ایس کا الزام ہے کہ گرفتار ملزم عالمگیر شیخ پاکستان میں چھپنے والی غیر قانونی بھارتی کرنسی کو بنگال کے راستے اتر پردیش لاتا تھا۔ اے ٹی ایس کے مطابق ان جعلی نوٹوں پر واٹر مارک اور آر بی آئی کی پٹی لگی تھی جو بھارتی نوٹوں کی طرح دکھائی دیتی تھیں۔ پاکستان میں چھپی یہ غیر قانونی کرنسی بنگلہ دیش کے راستے مغربی بنگال لائی گئی جس کے بعد یہ کرنسی اتر پردیش سمیت بھارت کی دیگر ریاستوں میں سپلائی کی گئی۔ پولیس کا الزام ہے کہ عالمگیر اس کام میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: Three Arrested With Fake Currency نیپال سے جعلی نوٹ بھارت لانے والے تین افراد گرفتار

حال ہی میں یوپی اے ٹی ایس نے مالدہ مغربی بنگال سے ایک ملزم دیپک منڈل کو گرفتار کیا تھا جو جعلی نوٹ سپلائی کر رہا تھا۔ دیپک کے پاس سے ایک لاکھ کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ دیپک منڈل سے پوچھ گچھ میں عالمگیر شیخ کا نام سامنے آیا، جس کے بعد یوپی اے ٹی ایس عالمگیر شیخ کی تلاش میں تھی۔ عالمگیر کو گرفتار کرنے میں ناکامی کے بعد اس پر انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ گذشتہ دنوں اے ٹی ایس نے عالمگیر کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف پریاگ راج میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق اس سے قبل گرفتار دیپک منڈل سے پوچھ گچھ میں کئی انکشافات ہوئے ہیں جن کی بنیاد پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.