ETV Bharat / state

FIR Against Kanpur Mayor Pramila Pandey: کانپورمیئر کے خلاف ووٹ کی رزادی افشاں کرنے پر مقدمہ درج - FIR against Kanpur Mayor Pramila Pandey

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کے میئر اور بی جے پی لیڈر پرملا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزام میں مقامی انتظامیہ نے انتخابی ضوابط کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ FIR Against Kanpur Mayor Pramila Pandey

up-assembly-election-2022-fir-against-kanpur-mayor-pramila-pandey
کانپورمیئر پرمیلا نے اصولوں کی خلاف ورزی کی، ایف آئی آر درج کرنے کا حکم
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 11:33 AM IST

Updated : Feb 20, 2022, 1:57 PM IST

اتر پردیش کے کانپور میں اتوار کو ووٹنگ کے دوران میئر پرمیلا پانڈے نے رازداری کے اصول کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کی اور انہوں نے ووٹ ڈالتے وقت کی تصویر کو وائرل کردیا۔ انہوں نے ای وی ایم میں بی جے پی کو ووٹ دیتے ہوئے اپنی تصویر کو وائرل کیا۔ تصویر کے وائرل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس لیا اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نیہا شرما کو اس معاملے میں کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ بتادیں کہ میئرنے سول لائنز میں واقع ہڈسن پولنگ سینٹر میں ووٹ ڈالا۔ FIR Against Kanpur Mayor Pramila Pandey

کانپور کی ڈی ایم نیہا شرما نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے لکھا کہ کانپور کے ہڈسن اسکول پولنگ اسٹیشن پر پرمیلا پانڈے کی جانب سے ووٹنگ کی رازداری کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

  • कानपुर में श्रीमती प्रमिला पांडे द्वारा हडसन स्कूल मतदान केंद्र में मतदान की गोपनीयता भंग करने के फल स्वरुप उनके विरुद्ध सुसंगत धाराओं में FIR कराई जा रही है। @ECISVEEP @ceoup @kanpurnagarpol

    — DM Kanpur Nagar (@DMKanpur) February 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کانپور کی میئر پرمیلا پانڈے نے کانپور شہر کے ہڈسن پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس دوران پرمیلا پانڈے نے ای وی ایم میں ووٹ ڈالتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ تصویر میں صاف نظر آرہا ہے کہ وہ پارٹی کو ووٹ دے رہی ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پرمیلا پانڈے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران رازداری کی خلاف ورزی کا حق کسی کو نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات کے مطابق بوتھ کے اندر کوئی موبائل نہیں لے جایا جائے گا۔ عام لوگوں کو بوتھ تک موبائل لے جانے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود میئر موبائل فون لے کر بوتھ کے اندر گئی اور ای وی ایم میں ووٹ ڈالتے وقت تصویر کھنچوائی۔

دوسری جانب میئر پرمیلا پانڈے نے بتایا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتی۔ میری تصویر کس نے لی اور کس نے وائرل کی؟ میں اس بارے میں لوگوں سے معلومات لوں گا پھر بتاؤں گی۔ ابھی میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے تیسرے مرحلے کے لیے 16 اضلاع کی 59 سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں 2.16 کروڑ ووٹر 627 امیدوروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جس میں سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اور مرکزی وزیر پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کے قسمت کا بھی فیصلہ کریں گے۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Feb 20, 2022, 1:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.