ریاستی الیکشن دفتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا کام آٹھ بجے سے ضلع کواٹر پر ہو شروع ہو گیا ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے مقام کی نگرانی کے لئے پورے کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کے ایجنٹوں کے لئے احاطے میں پانی اور بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کے مقام پر میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ دیگر سبھی کے لئے کیمرے یا موبائل پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مکمل علاقہ ’تمباکو فری زون‘ رہے گا۔ ایسے میں کوئی اسموکنگ یا تمباکو کا استعمال نہیں کر سکے گا۔ اسلحہ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ووٹوں کی گنتی کے کام کے لئے تعینات افسران اور ملازمین کے علاوہ امیدوار، ان کےالیکشن ایجنٹ اور ووٹوں کی گنتی ایجنٹوں کو ہی کیمپس کے اندر پاس کے ذریعے داخلہ ہوگا۔
قابل غور ہے کہ اسمبلی کی ان 11 نشستوں پر 21 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی تھی، ان میں سہارنپور کی گنگوہ، رام پور، علیگڑھ میں اگلاس (ایس یو)، لکھنؤ كینٹ، کانپور میں گووندنگر، چترکوٹ کی مانک پور، پرتاپ گڑھ، بارہ بنکی کی جےدیوپور ( ایس یو)، امبیڈکر نگر میں جلال پور، بہرائچ میں بلها (ایس یو) اور ضلع مئو کی گھوسی سیٹ شامل ہیں۔ ان 11 سیٹوں پر 109 امیدواروں نے قسمت آزمائی کی ۔ سب سے زیادہ 13-13 امیدوار لکھنؤ كینٹ اورضلع امبیڈكرنگر کی جلال پور سیٹوں پر ہیں جبکہ رام پور، اگلاس اور جےدیوپور میں سب سے کم سات سات امیدوار انتخابی میدان میں ہے۔ گووندنگر اور مانک پور میں نو نوامید وار میدان میں ہیں۔