ETV Bharat / state

UP Assembly Session: اکھلیش یادو اور کیشو موریہ میں تلخ بحث

یوپی قانون ساز اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے تیسرے دن اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو اور ڈپٹی سی ایم کیشو موریہ کے درمیان زبردست کہا سنی ہوگئی۔ UP Assembly Session

author img

By

Published : May 25, 2022, 10:07 PM IST

اکھلیش یادو اور کیشو موریہ میں تلخ بحث
اکھلیش یادو اور کیشو موریہ میں تلخ بحث

لکھنؤ: اسمبلی سے لیکر پارلیمنٹ تک، توں توں میں میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حالانکہ تمام اراکین اسمبلی سے ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے اور پارلیمانی زبان کے استعمال کی توقع کی جاتی ہے، لیکن بحث کے دوران اکثر سیاستی رہنما یہ ساری حدیں پار کر جاتے ہیں۔ یوپی قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس چل رہا ہے۔ اجلاس کے تیسرے دن اکھلیش یادو نے ایوان میں اپنی تقریر میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی تفصیل پیش کی۔ UP Assembly Session

اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو کی تقریر کے بعد حکومت کی جانب سے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے، جب کیشو پرساد موریہ نے اپنی تقریر میں سماجوادی حکومت پر الزام تراشی شروع کی اور کہا کہ "اکھلیش یادو نے 2014 میں کہا تھا کہ بی جے پی کا سوپڑا صاف ہو جائے گا، لیکن بی جے پی اکثریت کے ساتھ آئی۔ پہلے 5 سال باہر، پھر 5 سال کے لیے باہر۔ آنے والے 25 سال تک آپ کو موقع نہیں ملے گا۔" سائیکل پنکچر ہوگئی ہے۔ اسے ٹھیک کرائیں" ڈپٹی سی ایم کیشو موریہ کے بیان پر ایس پی ارکان نے اسمبلی میں زوردار ہنگامہ کیا۔ Akhilesh Yadav insults Keshu Moriah

معاملہ بڑھتے بڑھتے ذاتی حملوں تک پہنچ گیا۔ کیشو موریہ نے ایوان میں قائد حزب اختلاف اکھلیش یادو پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 'سڑک کس نے بنوائی، ایکسپریس وے کس نے بنایا، میٹرو کس نے بنوائی، ایسا لگتا ہے جیسے سیفئی کی زمین بیچ کر تعمیر کرایا ہے۔

مزید پڑھیں:

کیشو پرساد موریہ کے اس حملے سے تلملائے اکھلیش یادو نے کیشو پرساد سے پوچھا کہ کیا تم 'اپنے والد کے پیسے سے کام کرارہے ہو؟ کیا تم اپنے گھر سے لاکر سڑک بنارہے ہو؟ یا اپنے گھر سے لاکر راشن تقسیم کررہے ہو؟ معاملہ بڑھتا دیکھ کر ایوان میں موجود وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملہ سنبھالا۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ 'اگر کوئی ممبر بول رہا ہے، خاص طور پر ڈپٹی چیف منسٹر تو درمیان میں رننگ کمنٹری کرنا مناسب نہیں ہے۔ اتفاق رائے سے اختلاف جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ Akhilesh Yadav insults Keshu Moriah

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپوزیشن کے اراکین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'اپوزیشن لیڈر کی بہت سی باتیں تھیں جس پر ہم اعتراض کرسکتے ہیں، لیکن ہم نے اس ایوان کے وقار کو برقرار رکھا ہے۔ یہ طرز عمل ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں ہو سکتا ہے۔ " Akhilesh Yadav insults Keshu Moriah

یوپی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی یہ مانا جا رہا تھا کہ یہ سیشن ہنگامے دار ہوگا جو آج دیکھنے کو ملا اور اس کے کچھ اور مناظر آگے دیکھنے کو ملیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.