اترپردیش میں تیسرے مرحلے کے تحت 16اضلاع کی 59سیٹوں پر صبح سات بجے تا شام چھ بجے تک منعقد ہونے والی ووٹنگ پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئی۔
اس دوران ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا 62.57فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ۔ سال 2017 کے انتخابات میں ان سیٹوں پر62.21فیصدی اور سال 2012 میں مجموعی طور سے59.79فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی۔ وہیں پنجاب میں 64.3 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔