ETV Bharat / state

اے ایم یو کے دو ریسرچ اسکالرز کی 'اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ' کے عہدے پر تقرری

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 2:20 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ جیولوجی کے دو ریسرچ اسکالرز صدام حسین اور عرفان علی کو یو پی ایس سی 2019 امتحان میں کامیابی کے بعد 'اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ' کی حیثیت سے وزارت جل شکتی، حکومت ہند نے تقرر کیا۔

اے ایم یو کے دو ریسرچ اسکالرس کی 'اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ' کے لئے تقرری۔

یو پی ایس سی 2019 کے امتحان کے نتائج میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اے ایم یو شعبہ جیولوجی کے دو ریسرچ اسکالرز کو 'اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ' سائنٹسٹ بی کی حیثیت سے وزارت جل شکتی، حکومت ہند نے تقرر کیا۔ دونوں ریسرچ اسکالرز کا اہم کام زمینی پانی پر ہوگا جس میں زمینی پانی کی سطح تیزی سے نیچے جانے کی وجہ اور بچاؤ، پانی کا معیار، پانی کی کٹائی شامل ہے۔

اے ایم یو کے دو ریسرچ اسکالرز کی 'اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ' کے عہدے پر تقرری

صدام حسین کی تقرری پر صدام حسین کے سپروائزر ڈاکٹر شاداب خورشید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور امید کی کہ آنے والے وقت میں صدام حسین ملک کے لئے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات کو انجام دے کر اے ایم یو اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

صدام حسین نے خصوصی گفتگو میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں شعبہ جیولوجی سے پی ایچ ڈی کر رہا ہوں۔

ڈاکٹر شاداب خورشید کی سرپرستی میں میری تقرری اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ کے لئے ہوئی ہے۔

2019 میں یو پی ایس سی کا امتحان ہوا تھا جس کے نتائج 2021 میں آئے ہیں۔ اسسٹنٹ ہائیڈرولوجسٹ کی تقرری وزارت جل شکتی، حکومت ہند کے تحت ہوئی ہے۔

صدام حسین نے مزید بتایا کہ ہمارا اہم کام پانی سے متعلق ہوگا۔ زمینی پانی کا معیار، میپنگ اور پانی کی سطح۔ صدام حسین نے بتایا کہ یونیورسٹی سے دو ریسرچ اسکالرز کی تقرری ہوئی ہے جس میں میرے ساتھ عرفان علی بھی شامل ہے۔

صدام حسین کے سپروائزر ڈاکٹر شاداب خورشید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدام حسین کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے اسکالر صدام حسین کی یو پی ایس سی کے ذریعہ اسسٹنٹ ہائیڈرو لوجسٹ کے لیے تقرری ہوئی ہے جس کے لئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر شاداب نے کہا کہ وہ اے ایم یو اور بھارت کے لیے کام کریں گے۔ خاص طور سے جو پانی کی قلت ہے جس کے لئے ان کی تقرری ہوئی ہے اس کے لئے یہ دل و جان سے کام کریں گے اور دیکھیں جو پانی کی سطح نیچے جا رہی ہے اس کو ہم پانی کی کٹائی کے ذریعے کیسے اوپر لا سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.