ETV Bharat / state

Letter for AMU VC Appointment مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے پھر خط لکھا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 1:20 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے اے ایم یو کی گورننگ باڈی ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کے رکن نے کارگزار وائس چانسلر کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے سے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لیے طریقہ کار شروع کریں۔ اسی ضمن میں پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی صدر جمہوریہ کو خطوط ارسال کیے ہیں۔

مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے پھر خط لکھا

علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تاریخ میں شاید پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ گزشتہ تقریبا 18 ماہ سے اس کا کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے جبکہ یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ، طلباء یونین کے سابق عہدیداران، طلباء قدیم مستقل مطالبہ کر رہے ہیں باوجود اس کے موجودہ انتظامیہ بلخصوص موجودہ کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے لئے طریقہ کار شروع نہیں کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ایک بار پھر اے ایم یو کی اعلی گورننگ باڈی ایگزیکٹو کونسل(ای سی) کے رکن ڈاکٹر مراد احمد خان نے کارگزار وائس چانسلر کو خط لکھا ہے اس سے قبل یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ نے بھی خط لکھ چکے ہیں، طلباء احتجاج اور اساتذہ ایک روزہ ہڑتال بھی کر چکے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرآداباد سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے گزشتہ روز اور رکن پارلیمنٹ (راجہ سبھا) جاوید علی خان نے 2 ستمبر کو صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر جلد سے جلد مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو کونسل کے رکن ڈاکٹر مراد نے بتایا ایک پھر مینے کارگزار وائس چانسلر کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد مستقل وائس کی تقرری کا طریقہ کار شروع کروائے، گزشتہ تقریبا 18 ماہ سے اے ایم یو کا کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے جس سے یونیورسٹی ایکٹ بحران کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Conference At AMU شریعت اسلامی کی بنیاد عدل و انصاف پر مبنی ہے۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

مراد نے صدر جمہوریہ کو سابق رکن پارلیمنٹ کے ذریعے لکھے گئے خط کا ذکر کرتے ہوئے بتایا مستقل یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق یونیورسٹی چلتی رہے، یونیورسٹی ایکٹ اور یونیورسٹی دونوں ہی محفوظ رہیں۔ خط ادارے کو درپیش حالیہ چیلنجوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرنے کے لیے لکھ رہا ہوں۔ اہم مسائل میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تقرری میں تاخیر، امتحانی نظام الاوقات اور تعلیمی کیلنڈر میں تضادات اور CUET کی شمولیت شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.