ETV Bharat / state

Demand For AMU VC Panel 'اے ایم یو کے جمہوری نظام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے' - جمہوری نظام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء احتجاجی پیدل مارچ نکال کر کارگزار وائس چانسلر سے ملاقات کرنے پہنچے جہاں پراکٹوریئل ٹیم نے انہیں روک دیا۔ طلباء کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر کے پینل کا طریقہ کار جلد سے جلد شروع کیا جائے۔

اے ایم یو کے جمہوری نظام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے

author img

By

Published : Aug 10, 2023, 12:59 PM IST

اے ایم یو کے جمہوری نظام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے

علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں اگلے وائس چانسلر کی ڈیمانڈ میں اب دن بدن تیزی دکھائی دینے لگی ہے۔ یونیورسٹی طلباء اور اساتذہ باقاعدہ وائس چانسلر کے پینل کا طریقہ کار شروع کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔

کچھ روز قبل ہی اے ایم یو ایگزیکٹیو کونسل کے رکن ڈاکٹر مراد نے کارگزار وائس چانسلر کے نام خط لکھ کر جلد سے جلد سے وائس چانسلر کے پینل کا طریقہ کار شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور ایک ہفتے قبل طلباء کے جانب سے باب سید پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام یونیورسٹی پراکٹر کو دیا تھا اور آج پھر طلباء نے آفتاب ہال سے انتظامیہ بلاک تک پیدل مارچ نکال کر وائس چانسلر سے ملاقات کرنے پہنچے جہاں یونیورسٹی پراکٹوریئل ٹیم نے گیٹ کو بند کرکے ملاقات کرنے سے روکا۔

باقاعدہ وائس چانسلر پینل کے طریقہ کار شروع کرنے کے مطالبے سے متعلق کارگزار وائس چانسلر سے ملاقات کرنے سے روکنے پر طلباء اور طلباء رہنماؤں نے بتایا یونیورسٹی گزشتہ چار ماہ سے پروفیسر محمد گلریز (پرو وائس چانسلر) اے ایم یو وائس چانسلر کی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب ان کو کرسی کا اتنا مزا آنے لگا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے باقاعدہ وائس کے پینل کا طریقہ کار ہی شروع کرنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

طلباء کا الزام ہے کی باقاعدہ وائس چانسلر نہیں ہونے سے یونیورسٹی، طلباء اور ملازمین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے کیونکہ موجودہ کار گزار وائس چانسلر کو یہ طاقت حاصل ہی نہیں ہے جس سے وہ یونیورسٹی کے مسائل کو حل کر سکے اسی لئے جلد سے جلد وہ مستقل وائس چانسلر کے طریقہ کار شروع کروائے تاکہ اگلا وائس چانسلر یونیورسٹی کے حق میں کام کریں۔

طلباء نے کہا یونیورسٹی کے جمہوری نظام کا گلا گونٹا جا رہا ہے کیمپس میں تاناشاہی چل رہی ہے، طلبہ کو کارگزار وائس چانسلر سے ملاقات کرنے سے روکا جا رہا ہے، کارگزار وائس چانسلر باقاعدہ وائس چانسلر کے پینل کا طریقہ کار شروع نہیں کر رہے ہیں۔

الزام عائد کرتے ہوئے طلباء نے کہا سابق وائس چانسلر طارق منصور کے اشارے پر اب بھی یونیورسٹی چل رہی ہے، موجودہ کارگزار وائس چانسلر پروفیسر گلریز اپنے آپ کو باقاعدہ وائس چانسلر بنانے کے لئے یونیورسٹی کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے رکن کو منانے میں لگے ہوئے ہیں اسی لئے وہ باقاعدہ وائس چانسلر کے پینل نہیں بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AMU also discontinued Diploma in Teaching اے ایم یو نے ڈپلومہ اِن اردو ٹیچنگ کے بعد ڈپلومہ اِن ٹیچنگ کو بھی ختم کیا

واضح رہے کہ سابق وائس چانسلر طارق منصور نے 2 اپریل کو استعفی دے دیا تھا جس کے بعد پرو وائس چانسلر یونیورسٹی وائس چانسلر کی خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن اگلے وائس چانسلر کے پینل کا طریقہ کار شروع نہیں کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.