مسلمانوں میں عصری تعلیم کے اداروں کے قیام کی مزید ضرورت ہے جس پر ملک گیر سطح پر غوروفکر کیا جانا چاہئے ان خیالات کا اظہار صدر جلسہ ڈاکٹر مدیح الرحمن شیروانی نے کیا وہ آج مسلم ایجوکیشن کانفرنس کے مجلس منتظمہ کے جلسہ کو خطاب کر رہے تھے .
انہوں نے مزید کہا کہ سرسید احمد خان نے مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کو مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کی غرض سے قائم کیا تھا.
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) یہ ادارہ سرسید احمد خاں کی یادگار ہے ہم سب کی یہ مشترکہ کوشش ہے کہ جدید تقاضوں کے تحت مزید فعال ہو۔
سیکریٹری پدم شری پروفیسر حکیم سید ظل الرحمن نے سابقہ کاروائی پیش کرتے ہوئے مستقبل کہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی اور کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے ڈاکٹر مدیح الرحمن (صدر)، پروفیسر ریاض الرحمن شیروانی (نائب صدر) اور ڈاکٹر شاہد کمر قاضی (ٹریثرار) کے انتقال کے سبب مذکورہ عہدے خالی چل رہے ہیں،
آج کے جلسہ میں مذکورہ عہدوں کے لئے بقییہ مدت کے لئے انتخاب کیا جانا ہے۔
صدر جلسہ ڈاکٹر مدیح الرحمن شروانی نے جملہ ممبران کی تائید سے نواب ابن سعید خان چھتاری کا نام صدر کے لیے پروفیسر ذکیہ اطہر صدیقی کا نام نائب صدر اور محمد احمد شیوان کانام ٹریثرار کے لیے پیش کیا اس طرح نواب ابن سعید خان آف چھتاری (صدر)، پروفیسر زکیہ اطہر صدیقی (نائب صدر) اور محمد احمد شیون (ٹریثرار) اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا۔
جلسہ میں شریک ڈاکٹر مدیح الرحمن خاں شیروانی، احمد الرحمن خان شیروانی، اسد یار خاں، میر محمد علی، جاوید سعید خان اور حکیم سید ظل الرحمن نے جملہ انتخاب کی تائید کی جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔