ETV Bharat / state

پروفیسر محمد حنیف بیگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز - میڈیکل کالج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد حنیف بیگ کو کارڈیو تھوریسک سرجری کے شعبہ میں ان کی گرانقدر خدمات کے لیے کارڈ یوتھوریسک اینڈ ویسکولر سرجنس پروگریسیو ویلفیئر ایسوسی ایشن آترپردیش نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

پروفیسر محمد حنیف بیگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Dec 25, 2020, 3:17 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد حنیف بیگ کو کارڈیو تھوریسک اینڈ ویسکولر سرجنس پروگریسیو ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش نے لائف ٹائم ا چیومنٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ حال ہی میں لکھنؤ میں منعقدہ اپنی دوسری سالانہ کانفرنس میں دیا۔

پروفیسر محمد حنیف بیگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
پروفیسر محمد حنیف بیگ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
اس موقع پر کانفرنس کے مہمان خصوصی اٹل بہاری واجپئی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر کے سنگھ نے پروفیسر بیگ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اے ایم یو کی جے این میڈیکل کالج میں کارڈیو تھوریسک سرجری شعبہ کا قیام کیا اور ان کے کاوشوں سے شعبہ نے مسلسل ترقی کی۔ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پروفیسر ڈی کے شر یواستو نے بھی پروفیسر بیگ کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر محمد حنیف بیگ کو اس ایوارڈ کے لیے مبارکباد پیش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.