نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سوپریہ سولے نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ حکومت ایک طرف ’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ‘ کے بارے میں بات کرتی ہے تو دوسری طرف بیٹیوں کو انصاف نہیں دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں اناؤ میں ایک لڑکی کے ساتھ آبروریزی کی گئی ہے لیکن اسے انصاف نہیں مل رہا ہے۔
اس کے والد کا قتل کردیا گیا تھا لڑکی اور اس کے وکیل کی گاڑی کو نمبر پلیٹ پر سیاہی پھیرے ٹرک نے ٹکر ماردی ۔ وہ دونوں سنگین زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے مانیسر میں غنڈہ عناصر اسکول جانے والی لڑکیوں کے ساتھ آئے دن چھیڑ خانی کرر ہےہیں۔ معاملہ کی شکایت کی گئی لیکن اس پر دھیان نہیں دیا گیا۔
آخر کار لڑکیاں پریشان ہوکر معاملہ کو ہائی کورٹ میں لے گئیں ۔ انہوں نے ان دونوں واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے کریٹ سولنکی نے ٹی بی کے خاتمے کے لئے عالمی ادارہ صحت اور حکومت ہند کے ہدف کے حصول کے لئے نجی اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے رجسٹریشن کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کا بہتر علاج ہوسکے۔