پولیس سپرنٹنڈنٹ سوپنل ممگئی نے یہ اطلاع دی۔ انہوں بتایا کہ دونوں ملزم چچا زاد بھائی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چارج شیٹ الیکٹرانک ثبوت کی بنیاد پر بنائی گئی ہے جس میں موبائل فون کی جگہ اور موجودگی شامل ہے۔
پولیس نے شوم ترویدی اور شبھم ترویدی کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے دسمبر 2018 میں دونوں پر گینگ ریپ کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد مارچ میں رائے بریلی کے لال گنج پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس معاملے کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے اس میں جنسی زیادتی کے ثبوت مٹانے اور دھمکی دینے کے الزامات شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ رائے بریلی میں اس معاملے میں پولیس کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور اب عدالتی عمل شروع ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ رائے بریلی جسنی معاملے میں ملزم کچھ دن پہلے ہی جیل سے ضمانت پر باہر آئے تھے ۔