ETV Bharat / state

'اسرائیل کی ناپاک حرکت پر اقوام متحدہ سخت کارروائی کرے' - مظلوم فلسطینیوں پر کیے گئے حملوں کی کڑی مذمت

مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے مغربی اترپردیش کے جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے اسرائیل کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں پر کیے گئے حملوں کی کڑی مذمت کی۔

'اسرائیل کی ناپاک حرکت پر اقوام متحدہ سخت کارروائی کرے'

author img

By

Published : May 13, 2021, 9:32 AM IST

Updated : May 13, 2021, 10:01 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں جمعیت علمائے ہند کے مغربی اترپردیش کے جنرل سکریٹری قاری ذاکر حسین نے اسرائیل کے ذریعے مظلوم فلسطینیوں پر کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی اس ناپاک حرکت پر سخت قدم اٹھائے اور اس پر فوری طور پر پابندی عائد کرے۔

'اسرائیل کی ناپاک حرکت پر اقوام متحدہ سخت کارروائی کرے'

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے ہند ہمیشہ سے ہی فلسطینیوں کی حامی ہے اور جمعیت علمائے ہند نے ہمیشہ سے ہی یہ کوشش کی ہے کہ حکومت ہند اسرائیل کی مخالفت کرے کیوں کہ زبردستی طریقے سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے ان کے شہروں پر قبضہ کرکے وہاں پر یہودیوں کو بسایا گیا ہے اس کے بعد قبلہ اول بیت المقدس جو ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے احترام کی جگہ ہے۔

پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس سے عقیدت ہے وہ غاصبانہ انداز میں اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اس کی یہ ناپاک کوشش کبھی بھی کسی بھی طریقے سے کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی 'ہم اسرائیل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور جس طریقے سے مظلوم فلسطینیوں پر حملے ہوئے اور بیت المقدس کو جس طریقے سے مسجد کے اندر داخل ہو کر عبادت گزاروں پر حملے کیے گئے اس کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انسانیت کے ناطے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرے۔

وہیں ہم اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کے خلاف سخت قدم اٹھائے اور اس پر فوری طور پر پابند عائد کرے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی ناپاک حرکت نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر نگر میں روٹری کلب کی جانب سے آکسیجن بینک کا افتتاح

Last Updated : May 13, 2021, 10:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.