ETV Bharat / state

امروہہ: زرعی قوانین کی منفرد مخالفت - اردو نیوز اترپردیش

اترپردیش کے ضلع امروہہ کے تحصیل دھنورا علاقے میں کسانوں کی تحریک کو ایک منفرد تعاون ملا ہے، جہاں دولہا دلہن کو اپنے سسرال سے لینے ٹریکٹر سے جائے گا۔

unique protest against new farm laws in amroha
امروہہ کے ایک کسان نے زرعی قوانین کی انوکھی مخالفت کی
author img

By

Published : Feb 5, 2021, 10:35 PM IST

70 دن سے زیادہ ہو گئے، کسان دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن ایک کسان ایسا بھی ہے جس نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے تقریباً 2000 کارڈ چھاپے ہیں اور ان پر 'نو فارمر نو فوڈ' بھی چھپوایا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کسان کے بیٹے کی شادی 7 فروری کو ہونی ہے۔ دولہا ہرمندر سنگھ اپنی نئی نویلی دلہن کو ٹریکٹر پر لے کر آئے گا۔ کسانوں کی تحریک کو اترپردیش کے امروہہ ضلع کے چندر فارم میں ایک انوکھی حمایت ملی ہے۔

جہاں ایک دولہا اپنی نئی دلہن کو ٹریکٹر پر سوار کرکے اپنے گھر لے کر آئے گا۔7 فروری کو کسان کے بیٹے کی شادی ہورہی ہے، گھر کو سجانے کا کام شروع ہو گیا ہے، حلوائی نے بھی اس گھر پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔

کسان ستویر سنگھ نے بتایا کہ اگرچہ دہلی کے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کو 70 دن سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے ، لیکن وہ شادی کے بہانے زرعی بل کی مخالفت کرنے کے لئے اپنے نوجوان بیٹے کی دلہن کو بھی ٹریکٹر سے لے کر آئے گے، جس سے کسانوں کا حوصلے بلند ہو۔

مزید پڑھیں:

کچھ ریاستوں کو چھوڑ کر کسانوں کا ملک گیر چکا جام کل

صرف یہی نہیں، کسان نے اپنے بیٹے کی شادی میں تقریباً 2000 کارڈ چھاپے ہیں اور ان سبھی کارڈ اور نو فارمر نو فوڈ چھپوا کر 2000 افراد تک زرعی قوانین کی مخالفت درج کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.