ETV Bharat / state

لکھیم پور معاملے میں قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: نقوی

رامپور دورے پر پہنچے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے لکھیم پور کھیری معاملے پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو بھی قصوروار ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

لکھیم پور کھیری معاملے میں قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی: نقوی

author img

By

Published : Oct 15, 2021, 3:57 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور دورے پر پہنچے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے لکھیم پور کھیری معاملے پر یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جو بھی قصوروار ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

لکھیم پور کھیری معاملے میں قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی: نقوی

اقلیتی بہبود کی وزارت کی جانب سے رامپور نمائش گراؤنڈ میں آئندہ 16 اکتوبر سے ہونے والے 29 ویں ہنر ہاٹ کی تیاریوں کا جائزہ لینے اقلیتی بہبود کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی رامپور پہنچے۔

اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے لکھیم پور کھیری معاملہ پر نقوی نے کہا کہ قصورواروں کے خالف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو کسی بھی طرح سے جائز قرار دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

ساتھ ہی مرکزی وزیر نے اپوزیشن پارٹیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے اور جو سیاسی پریڈ کا مقابلہ چل رہا ہے وہ بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیر اعلی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہو گئی تھی، جس میں اب تک تقریباً 8 کسانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ کئی کسان زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ: مسلم گواہ پر ہندو ملزمین کے خلاف گواہی دینے کا الزام

وہیں، اس معاملے کے بعد سے کسان تنظییں سمیت کانگریس، سماجوادی پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں اور مسلسل وزیر مملکت کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.