ETV Bharat / state

رامپور: 'راجہ رام سنگھ سیتو' پل کا مختار عباس نقوی نے کیا افتتاح - اردو نیوز اترپردیش

ریاست اترپردیش کے رامپور کی قومی شاہراہ پر واقع ایک فلائی اوور کا نام 'راجہ رام سنگھ سیتو' رکھا گیا۔ جس کا افتتاح اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے رامپور پہنچ کر کیا۔ اس دوران انہوں نے تاریخ کے حوالوں سے راجہ رام سنگھ نام کی وضاحت کی۔

union minister mukhtar abbas naqvi inaugurated flyover rajaram setu in rampur
'راجہ رام سنگھ سیتو' پل کا مختار عباس نقوی نے کیا افتتاح
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 10:15 PM IST

بی جے پی حکومت کی جانب سے گزشتہ سرکاروں میں تعمیر کئے گئے مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے اور نئے نام رکھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس سلسلہ کو مزید طویل کرتے ہوئے اب رامپور کی قومی شاہراہ پر واقع ایک فلائی اوور کا نام راجہ رام سنگھ سیتو رکھا گیا ہے۔ جس کا افتتاح اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران انہوں نے ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہی کی ریسرچ اور کوششوں کا نتیجہ ہے کہ رامپور میں اس پل کا نام 'راجہ رام سنگھ سیتو' رکھا جا رہا ہے۔

نقوی نے کہا کہ رامپور کی سینکڑوں برس قدیم تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ جس شخصیت کے نام پر ہمارا ضلع رامپور کا نام ہے ان کا نام راجہ رام سنگھ تھا، لیکن بدقسمتی سے ہمارے درمیان سینکڑوں برسوں تک ان کے نام کی کوئی یادگار قائم نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں نوابین کا دور بھی رہا اس کے بعد انگریزی سامراج بھی برسوں قائم رہا اور ملک آزاد ہونے کے بعد بھی یہ نام گمنامی میں ہی رہا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس لحاظ سے اس پل کا نام راجہ رام سنگھ سیتو رکھنا ایک بڑی کوشش ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ناموں کی تبدیلی کا عمل سب سے زیادہ ریاست اترپردیش میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جب سے یوگی آدیتیہ ناتھ نے وزیر اعلی کا چارج سنبھالا ہے تب سے لیکر اب تک اترپردیش کے کئی اضلاع کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔

وہیں گزشتہ دنوں یو پی کے رامپور میں سابق وزیر محمد اعظم خاں کے ذریعہ تعمیر کردہ تین گیٹوں اور ایک پارک کا نام بھی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ ان ناموں کی تبدیلی کے افتتاح کا شرف بھی مختار عباس نقوی نے ہی حاصل کیا تھا اور آج اس پل کے نام کی تبدیلی کا افتتاح بھی نقوی کے ہی ہاتھوں ہی عمل میں آیا۔

مزید پڑھیں:

'عیسیٰ بھی کہہ رہے ہیں کہ اللہ ایک ہے'

اس دوران ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ابھی کئی ایسے کام اور نام ہیں جو ان کے پیش نظر ہیں جلد ان کو بھی انجام دیا گا۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ مزید کن کن مقامات کے نام رکھ کر یا تبدیل کرکے ترقی کے پرچم پہرائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.