ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque Survey گیان واپی سروے کے بعد رام مندر جیسا بڑا مندر بنایا جائے گا، اشونی چوبے کا متنازع بیان

اترپردیش کے وارانسی میں مرکزی وزیر اشونی چوبے نے گیان واپی کے سروے سے متعلق متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیان واپی میں سروے کے بعد جلد ہی وہاں بھی ایودھیا کے رام مندر جیسا مندر بنایا جائے گا۔ Ashwini Choubey on Survey of Gyanvapi Mosque

گیان واپی سروے پر اشونی چوبے کا متنازع بیان

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 12:00 PM IST

Updated : Jul 23, 2023, 10:42 PM IST

گیان واپی سروے پر اشونی چوبے کا متنازع بیان

وارانسی: مرکزی وزیر اشونی چوبے ہفتہ کو وارانسی میں ٹیمپل کنونشن کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے گیانواپی میں متنازع مقام کا سروے کرانے کے عدالتی فیصلے پر متنازع بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی پر کیے گئے اے ایس آئی سروے کی طرح گیان واپی میں اے ایس آئی سے سروے کرنے کے بعد چیزیں واضح ہو جائیں گی۔ مستقبل میں یہاں بھی رام مندر کی طرح سب مل کر گیان واپی مندر کی طرح شاندار تعمیر کرائیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے گیان واپی میں سائنسی سروے کے عدالتی فیصلے پر متنازع تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ''مجھے لگتا ہے کہ عدالت نے جو بھی فیصلہ دیا ہے وہ سوچ سمجھ کر دیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عدالت کا فیصلہ عوامی جذبات کا احترام کرے گا۔ ایودھیا کا سائنسی سروے بھی کیا گیا تھا۔ وہاں سب کچھ ثابت ہوا۔ میرے خیال میں ہماری آستھا کے جو بھی مراکز ہیں وہ سبھی ثابت ہوں گے۔ گیان واپی مندر بنے گا۔ گیان واپی مندر کا مستقبل بہت روشن ہوگا اور سب مل کر اسے بنائیں گے۔ جس طرح ایودھیا میں رام کا مندر بنایا جا رہا ہے۔ اسی طرح یہاں بھی گیانواپی مندر بنے گا۔''

قابل ذکر ہے کہ وارانسی کی ضلع عدالت نے وضوخانے کو چھوڑ کر گیان واپی مسجد کمپلیکس کے سائنسی سروے کرانے کا فیصلہ سنایا۔ مقامی عدالت نے اس معاملے میں مسلم فریق کی سروے پر روک لگانے کی عرضی کو مسترد کر دیا۔

دوسری طرف، منی پور کی صورتحال پر، اشونی چوبے نے کہا، 'منی پور کے اندر جو تشدد بھڑک رہا ہے، اس میں یقیناً کچھ لوگ ہیں جو تشدد پر تلے ہوئے ہیں۔ کچھ لوگوں میں ہم آہنگی اور سمجھ بوجھ کا فقدان ہے۔ نسلوں اور فرقوں کے بیچ ایک دوسرے کے تئیں غلط احساس پایا جاتا ہے، اسے ہٹانا ہوگا۔ ہم نے وہاں کی انتظامیہ اور حکومت نے سخت کارروائی کی ہے۔ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نے خود اپنے درد کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کی توہین کرنے والوں کے خلاف یقینی طور پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Gyanvapi Masjid Case وارانسی کی ضلعی عدالت نے گیانواپی مسجد کمپلیکس کے سائنسی سروے کی منظوری دی

انہوں نے اس موقعے پر اپوزیشن کے اتحاد 'انڈیا' کو ایسٹ انڈیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ہنگامے کی سیاست اب اس ملک میں نہیں چلے گی۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے عظیم اتحاد I.N.D.I.A کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو تباہی کے دہانے پر دھکیل کر گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ I.N.D.I.A اس ماضی کی یاد دلا رہا ہے جس طرح لوگوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی بنا کر پورے ملک کو لوٹا تھا۔ یہ وہی لوگ ہیں، جو بدعنوانی، ذات پات، کنبہ پرستی کی سیاست کر رہے ہیں اور ملک کو تباہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

Last Updated : Jul 23, 2023, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.