ETV Bharat / state

Sultanpur Violenceسلطان پور میں مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی انصاف و قانون کے خلاف

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 11:39 AM IST

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ فرقہ وارانہ شکل دینے کے لئے مورتی وسرجن جلوس کے ساتھ چل رہے شرپسندوں نے ابراہیم پور میں مسجد کے نزدیک نماز کے وقت تیز آواز سے ڈی جے بجا رہے تھے ،نمازیوں نے آواز آہستہ کرنے کو کہا تو مسجد و نمازیوں پر حملہ کر مسجد کو نقصان پہونچایا ،اور مدرسہ و دوکانوں میں توڑ پھوڑ کر طلبہ کے ساتھ مار پیٹ کی ،اور مقامی پولیس کھڑی تماشائی بنی رہی۔Peace Party chief Dr. Ayub Sarjan's reaction

ڈاکٹر ایوب سرجن
ڈاکٹر ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ ؛ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ضلع سلطان پور کے ابراہیم پور میں مورتی وسرجن کے دوران شرپسندوں کے ذریعہ مسجد کو نقصان پہونچانے و مدرسہ و دوکانوں میں توڑ پھوڑ کرنے پر پولیس کے ذریعہ سرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کے برعکس مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی انصاف و قانون کے خلاف و قابل مذمت ہے۔Peace Party chief Dr. Ayub Sarjan's reaction

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ فرقہ وارانہ شکل دینے کے لئے مورتی وسرجن جلوس کے ساتھ چل رہے شرپسندوں نے ابراہیم پور میں مسجد کے نزدیک نماز کے وقت تیز آواز سے ڈی جے بجا رہے تھے ،نمازیوں نے آواز آہستہ کرنے کو کہا تو مسجد و نمازیوں پر حملہ کر مسجد کو نقصان پہونچایا ،اور مدرسہ و دوکانوں میں توڑ پھوڑ کر طلبہ کے ساتھ مار پیٹ کی ،اور مقامی پولیس کھڑی تماشائی بنی رہی ۔جہاں ایس ایچ او امریندر سنگھ نے شرپسندوں پر کارروائی کے برعکس بھیڑ کو مشتعل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کو چن چن کر ماریں گے ،اور ان کے مکانات کو توڑ دیں گے ،مذکورہ بیان کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔ وہیں اب اپنے بیان کے بموجب ایس ایچ او مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی کر رہے ہیں ۔

مدرسہ سمیت پانچ لوگوں کے خلاف غیر قانونی قبضے کی نوٹس جاری کی گئی ہے ،جن میں چار مسلم ایک ہندو یادو طبقے سے ہیں ۔کچہری میں فرقہ وارانہ بنیاد پر وکیلوں نے گرفتار مسلمانوں کے ساتھ مارپیٹ کی ہے ،جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں انصاف کی امید نہیں کی جا سکتی ۔ ملک و صوبہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کے لئے ایک منظم سازش کے تحت فسطائی طاقتوں کی تنظیمیوں کے شرپسند عناصر سرگرم ہیں ،اور اسی بنیاد پر ابراہیم پور میں فرقہ وارانہ تشدد کا انجام دیا گیا ،جس میں پولیس انتظامیہ کا برابر تعاون رہا ہے ۔

ڈاکٹر ایوب نے حکومت سے مطالبہ کہ انصاف کے مفاد میں اشتعال پھیلانے والے پولیس انسپکٹر امریندر سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی کر فورا معطل کر یک طرفہ کارروائی پر قدغن لگایا جائے ۔پیس پارٹی کی واقعہ پر نظر ہے اگر انصاف نہیں کیا گیا ،تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:Dr Ayub Sarjan On Hatred ملک و معاشرے میں نفرت پھیلانے والی تنظیموں پر بھی پابندی لگائی جائے، ڈاکٹر ایوب سرجن

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.