نوئیڈا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش میں بھی اس قدر بے روزگاری اور مہنگائی کا دور دورہ ہے کہ آج کا نوجوان غیر قانونی اور دھوکہ دہی کے ذریعے کمانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
کچھ ایسے ہی معاملہ میں ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا کی سیکٹر 63 میں یہ لوگ کال کرنے کے لیے جعلی آئی ڈی والے سم کارڈ استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ 13 ہزار روپے نقد، دھوکہ دہی میں استعمال ہونے والا الیکٹرانک سامان، دستاویزات اور دو پہیہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ان کی شناخت دیپک کمار، وکاس سنگھ اور شاہ رخ کے طور پر ہوئی ہے۔ تینوں کو H-2 سیکٹر-63 سے گرفتار کیا گیا ہے۔
لوگوں کو پھنسانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا:
ڈی سی پی سینٹرل انل یادو نے بتایا کہ وہ لوگوں کو پھنسانے کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر قرض کے اشتہارات پوسٹ کرتے تھے۔ جیسے ہی کوئی ان سے اشتہار کے ذریعے رابطہ کرتا تھا۔ اسے قرض کے لیے درخواست دینے کے لئے کہتے۔ اس کے بعد قرض کی منظوری کے جعلی لیٹر تیار کرتے تھے۔ جس کے بدلے کال کرنے والے سے کمیشن اور پروسیسنگ فیس کے نام پر رقم لیتے تھے۔ یہ لوگ اپنی شناخت چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس کا استعمال کرتے تھے۔
انہوںنے کہاکہ یہ اکاؤنٹس 20 سے 25 ہزار روپے میں خریدے گئے۔ جس میں لوگوں کو پروسیسنگ فیس اور دیگر طریقوں کے ذریعے رقم کی منتقلی کی جاتی تھی۔ تین سے چار ماہ تک ان اکاؤنٹس کو چلانے کے بعد یہ لوگ اکاؤنٹس بند کر دیتے تھے۔ اس کے بعد نیا اکاؤنٹ کھول لیتے۔ پیسے آتے ہی موبائل بند کر دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Chitrakoot Dowry Death Case: جہیز اور قتل معاملے میں ماں بیٹے کو عمر قید
ان کا کہنا ہے کہ ان تینوں نے اس جعلی رقم سے دو فلیٹ، دکانیں اور دو پہیہ گاڑیاں بھی خریدی ہیں۔ڈی سی پی نے کہا کہ ان کے کھاتوں کی جانچ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے کروڑ کا ٹیکس فراڈ کیا ہے۔