ETV Bharat / state

کورونا وائرس میں طب یونانی کارگر ثابت ہو سکتی ہے: حکیم عبدالقوی - اردو نیوز لکھنؤ

ہمارے ملک میں وبائی امراض کا خطرہ مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے، اس وبا سے بڑی تعداد میں مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ اب سوال اٹھتا ہے کہ آخر کیسے کورونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ حکیم عبدالقوی نے بتایا کہ طب یونانی اس وائرس میں کارگر ثابت ہو سکتی ہے۔

hakim abdul qawi
حکیم عبدالقوی
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 8:41 AM IST

اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ کے تکمیل الطب کالج کے سپریٹنڈنٹ پروفیسر حکیم عبدالقوی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ 'کورونا وائرس' سے گھبرانا نہیں ہے بلکہ پوری احتیاط سے وبائی امراض سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ بھی رکھنا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

حکیم عبدالقوی نے بتایا کہ سبھی لوگ سماجی دوری، دن میں کئی بار ہاتھ دھونا اور صحیح طریقے سے ماسک لگانا یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گھر میں کسی کو علامات ظاہر ہوں تو ماسک ضرور لگائیں تاکہ دوسرے لوگ اس سے محفوظ رہیں۔ اس کے علاوہ گھر میں بخور یعنی کہ 'دھونی دینا' بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں کافور، صندل یا لوبان کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہر روز کئی بار بھانپ لینے سے راحت ملتی ہے۔ بھانپ صرف گرم پانی کا لے سکتے ہیں اور پانی میں عرق عجیب ملا کر بھانپ لینے سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

حکیم عبدالقوی نے بتایا کہ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا وائرس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

unani medicine may be effective in corona virus: hakim abdul qawi
یونانی جوشاندہ سے کورونا کی روک تھام

1۔ قوت مدافعت: دودھ یا پانی کے ساتھ ہلدی پاؤڈر ملا کر رات میں پینے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ بیماری سے بچ سکتے ہیں۔ یہاں غور کرنے والی بات ہے کہ ہلدی کو اس وقت تک دودھ میں پکانا چاہیے، جب تک اس میں سرخی نہ آ جائے۔ اس کے علاوہ ہلدی کے ساتھ ادرک، کالی مرچ اور لونگ بھی ملایا جا سکتا ہے۔

2۔ اشوگندھا: اس کے استعمال سے بھی جسمانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیماریوں سے آپ کو بچاتا ہے۔

3۔ تریاق نزلہ: نزلہ زکام کے علامات ہوں یا وبائی امراض میں یہ نسخہ استعمال کرنے سے آرام ملتا ہے۔ اس دوا کو روزانہ 3 سے 5 گرام استعمال کرنا چاہیے۔

4۔ عرق عجیب: کافور، ست پودینہ، ست اجوائن کے نسخے کو رومال یا سوتی کپڑے میں لے کر رکھ لیں اور دن میں تین سے چار بار گہری سانس لے کر اندر کھینچے۔

حکیم عبدالقوی نے بتایا کہ اگر کسی کو بہت تیز بخار ہو تو اسے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جو ایڈوائزری جاری کی ہے، اس میں عرق عجیب کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔

عرق عجیب کو آپ گھر میں بھی بنا سکتے ہیں لیکن بڑے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اسے خرید کر استعمال کرنا چاہیے۔

کورونا وائرس میں طب یونانی کارگر ثابت ہو سکتی ہے: حکیم عبدالقوی

انہوں نے بتایا کہ چھوٹے بچوں کو سیدھے منہ کے پاس نہیں لگانا چاہیے انہیں نقصان ہوسکتا ہے لہذا ان کے کپڑوں میں یا گردن کے پاس کالر میں عرق عجیب لگا دینا چاہیے۔

اگر کسی کو یہ باآسانی مہیا نہ ہو تو چاہیے کہ وہ الائچی اور کافور لے کر کسی سوتی کپڑے میں باندھ لے اور دن میں تین سے چار بار ناک کے پاس لے جاکر گہری سانس لینا چاہیے، اس سے فائدہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

خصوصی رپورٹ: کیوں مشہور ہے حیدرآبادی حلیم؟

ڈاکٹر عبدالقوی نے کہا کہ بلاضرورت عوامی مقامات پر نہیں جانا چاہیے اور بلا ضرورت کسی چیز کو چھونا بھی نہیں چاہیے۔ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ 'احتیاطی تدابیر' اختیار کرنا ہی ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹر یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ فلاں دوا اس وائرس میں کارگر ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ یونانی طب اس وبا کو روکنے میں کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.