ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case عتیق احمد کے بھائی اشرف کا برادر نسبتی بھی گرفتار - عبدالصمد عرف صدام گرفتار

یوپی ایس ٹی ایف کی بریلی یونٹ نے جمعرات کو سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی اشرف کے برادر نسبتی عبدالصمد عرف صدام کو دہلی سے گرفتار کیا ہے۔ صدام امیش پال قتل کیس سمیت کئی معاملات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق صدام جمعرات کو اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے لیے دہلی آیا تھا جہاں سے ایس ٹی ایف نے گرفتار کرلیا۔

Etv Bharat
عتیق احمد کے بھائی اشرف کا برادر نسبتی بھی گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 5:04 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ، سٹی، راہل بھاٹی

لکھنؤ: امیش پال قتل کیس میں مطلوب عبدالصمد عرف صدام کو یوپی ایس ٹی ایف نے دہلی سے گرفتار کرلیا ہے۔ صدام سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بھائی اشرف کا برادر نسبتی ہے۔ صدام پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی تھا، ایس ٹی ایف نے اسے دہلی کے مالویہ نگر سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق صدام کی گرفتاری اس وقت ہوئی جب وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس میں صدام کا نام سامنے آنے کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا۔ اسپیشل ڈی جی لا اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے بتایا کہ عبدالصمد عرف صدام، جس پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا، کو مالویہ نگر نئی دہلی کے سامنے واقع ڈی ڈی اے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور پوچھ گچھ کے دوران صدام نے بتایا کہ وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے دہلی، کرناٹک اور ممبئی میں مختلف مقامات پر رہتا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران صدام نے ایس ٹی ایف کو بتایا کہ وہ بریلی کے خوشبو انکلیو میں رہائش پذیر تھا، کیونکہ وہ اپنے بہنوئی اشرف کا کاروبار دیکھتا تھا جب اشرف جیل میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس سپرنٹنڈنٹ، سٹی، راہل بھٹی نے بتایا کہ صدام کی گرفتاری کے لیے ریاست کے مختلف یونٹ کو تعینات کیا گیا تھا۔ صدام کے پاس سے دو موبائل فون اور ایک ہنڈائی کار برآمد ہوئی ہے۔ اس کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں۔جن کا تعلق بنیادی طور پر زمینوں پر قبضے اور دھوکہ دہی سے ہے۔قابل ذکر ہے امیش پال قتل کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی پوری فیملی ملزم تھی جس کی وجہ سے اس کیس میں عتیق کے ایک بیٹے کا انکاونٹر بھی کردیا گیا جبکہ عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو پریاگ راج میں اس وقت ہلاک کردیا گیا جب پولیس کسٹڈی میں انھیں میڈیکل جانچ کے لیے لے جایا جارہا تھا۔ عتیق احمد کے دیگر بیٹے جیل میں ہیں اور ان کی والدہ مفرور ہے جوکہ اسی کیس مطلوب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.