ETV Bharat / state

علماء کرام نے کی کلکٹر سے ملاقات

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر درج مقدمات کے پیش نظر آج پھر شہر کے علماء کرام نے ضلع انتظامیہ سے مل کر اپنے مطالبات رکھے۔

علما نے مظاہرین کی رہائی کی رہائی کے لیے کلکٹر سے کی ملاقات

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 12:25 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:09 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے لوگوں پر درج مقدمات کے پیش نظر آج پھر شہر کے علماء کرام نے ضلع انتظامیہ سے مل کر اپنے مطالبات رکھے۔

علما نے مظاہرین کی رہائی کی رہائی کے لیے کلکٹر سے کی ملاقات
علما نے مظاہرین کی رہائی کی رہائی کے لیے کلکٹر سے کی ملاقات

اطلاعات کے مطابق سی اے اے کے خلاف 21 دسمبر کے مظاہرے کے بعد گرفتار کرکے جیل بھیجے گئے 34 مظاہرین میں سے 26 افراد کی ضمانت پر گذشتہ دنوں ہو چکی ہے۔ لیکن 8 افراد ابھی بھی سنگین دفعات کے تحت جیل میں قید ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک ان افراد کو کوئی راحت حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ضلع کے علماء کرام کا متحدہ وفد بزرگ عالم دین مفتی محبوب علی کی قیادت میں کلیکٹریٹ آفس پہنچا جہاں انہوں نے ضلع مجسٹریٹ آنجنیا کمار سنگھ سے ملاقات کرکے جیل میں قید 8 افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اپنی ملاقات کے دوران علماء نے ضلع انتظامیہ کے وعدے کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جیل میں قید باقی کے 8 بے قصور افراد پر سے بھی سنگین دفعات کو ہٹایا جائے اور ان کو دفعہ 169 کے تحت رہا کیا جائے۔

اس پر ڈی ایم نے کہا کہ مجھے اپنا وعدہ یاد ہے لیکن ایس پی اجے پال شرما کا تبادلہ ہو جانے کی وجہ سے میں اپنا وعدہ پورا نہیں کر سکا۔ علماء نے کہا کہ 26 افراد جیل سے رہا ہوکر باہر آچکے ہیں اب آپ ان کی چارج شیٹ داخل نہ کرائیں کیونکہ وہ بالکل بے گناہ ہیں۔

اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے علما کو یقین دلایا کہ جتنی بھی رعایت بے گناہوں کو دی جا سکتی ہے میں کروں گا۔

دوسری جانب سماجی کارکن فیصل خان لالہ نے آج ایس پی سنتوش کمار مشرا سے ملاقات کرکے 21 دسمبر کے سانحہ میں نامزد چار ملزمین جاوید خاں، علیم خان، شاہد خان، اور ضیاء الرحمن بابو کے نام نکالے جانے کی درخواست کی۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید خاں نیو اربن کوآپریٹیو بینک میں منیجر ہیں۔ وہ معاملے کے دن برانچ میں موجود تھے۔ جس کا ثبوت بینک میں نصب کیمرے سے لیا جا سکتا ہے۔

ضیاء الرحمن بابو میونسپل ممبر ہیں، علیم خان ایک میرج ہوم کے مالک ہیں جبکہ شاہد خان سماجی کارکن ہیں۔ انہوں نے ان چاروں لوگوں کے نام نکالے جانے کی مانگ کی ہے

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.