میرٹھ میں کل وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے دورے سے پہلے شری کانت تیاگی کی رہائی کی مانگ کو لیکر تیاگی سماج میرٹھ کمشنری پارک میں دھرنے پر بیٹھ گیا ہےTyagi Samaj Continue Protest Against Srikant Tyagi Arrest
تیاگی سماج کے ذمہ داران کے مطابق شری کانت تیاگی کی رہائی اور اُس کی بیوی کو انصاف ملنے تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔ تیاگی سماج نے نوئیڈا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش شرما پر بھی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تیاگی سماج کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرینڈ امیکس معاملے میں شری کانت تیاگی اور ان کے گھر والوں پر پولیس کارروائی مہیش شرما کے دباؤ میں کی گئی ہے-
یہ بھی پڑھیں:Muslim Rashtriya Manch Programme in Kanpur اندریش کمار نے خواتین کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی
26 اگست کو میرٹھ میں یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دورے سے قبل دھرنے پر بیٹھے تیاگی سماج کے لوگوں کادھرنا کب تک جاری رہتا ہے یہ تو وقت طے کرے گا۔ فی الحال تیاگی سماج اس مرتبہ حکومت سے آر پار کی لڑائی کا من بنا چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک شری کانت تیاگی اور ان کی اہلیہ کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک ان کا احتجاج جاری رہے گا-