ETV Bharat / state

Alleged Encounter in Noida: اسمگلنگ کے شبہ میں 'تصادم'، دو نوجوان زخمی - اسمگلنگ کے شبہ میں تصادم

اترپردیش پولیس نے مبینہ تصادم کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، ان پر اسمگلنگ کا الزام ہے۔ Alleged Encounter in Noida

پولیس نے تصادم کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 4:06 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کے فیز 3 پولس نے گوشت کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں مبینہ تصادم کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ دونوں نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ انہیں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس دوران ملزمین کے چار ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے ان لوگوں نے 7 جون کو ٹرانسپورٹ نگر میں مبینہ طور پر گائے کا ذبیحہ کیا تھا۔ پولیس ملزمین کے خلاف نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کرے گی۔ Suspicion of Smuggling

پولیس نے تصادم کے بعد دو نوجوانوں کو گرفتار کیا

پولیس کا دعویٰ کیا ہے کہ 'صبح علاقے کی چیکنگ کر رہی تھی کہ پولیس نے کار کو مشکوک حالت میں آتے دیکھا۔ پولیس نے کار کو روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار نوجوانوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جب ان کی کار سیکٹر 68 ڈمپنگ گراؤنڈ کے قریب رکی تو دو نوجوان کار سے اترے اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد جوابی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہوگئے۔' ملزمین کی شناخت ذیشان اور محمد عیسیٰ کے طور پر ہوئی ہے، جو زویا، امروہہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق ان میں سے چار موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے ملزمین سے ایک کار، اسلحہ، دو پستول، دو کارتوس برآمد کیے ہیں۔ Alleged Encounter in Noida

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.