سونبھدر: اترپردیش کے ضلع سونبھدر کے شکتی نگر علاقے میں واقع نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے رہائشی علاقے میں کیرالہ کے رہنےو الے دو نوجوانوں نے مشتبہ حالات میں خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاست کیرالہ کے کوٹیم ضلع کے رہنے والے گریش اور وائناڈ کے رہنے والے ورگیز میتھیو این ٹی پی سی کی سنگرولی پروجکٹ میں انڈین کافی ہاوس میں کام کرتے تھے۔گریش نے منگل کی دیر رات خودکشی کرلی جبکہ میتھیو نے بدھ کی صبح پھانسی کے پھندے سے لٹک گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب دونوں نوجوان ڈیوٹی کے لئے صبح حاضر نہ ہوئے تو ان کے ساتھی ان کی تلاش میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تو انہیں مردہ پایا۔ دونوں کی لاشیں گیسٹ ہاوس کے سپروائز کے حوالے کردی گئی ہیں۔جہاں سے وہ مہلوکین کے وطن بھیجی جائیں گی۔پولیس اسٹیشن کے انچارج راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ گریش کے پاس سے ملیالم میں لکھا گیا ایک سوسائٹ نوٹ برآمد ہوا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ این ٹی پی سی کی کانٹریکٹ کمپنی آئی سی ایچ کے ملازم گریسوی (36) ولد وینوگوپال نے منگل کی رات پھانسی لگا لی تھی۔ اس کے پاس سے برآمد ہونے والے سوسائڈ نوٹ میں اس کی خودکشی کی وجہ گھریلو تنازع بتائی گئی ہے۔ کیرالہ کے رہنے والے گریسوی نے ملیالم زبان میں اپنا خودکشی نوٹ لکھا تھا جس کے مطابق اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا تھا۔ اس کا ساتھی، جو اس کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ورگیس میتھیو (30) ولد متیورش ساکن کیرالہ لاش کے پاس بیٹھا تھا جب اس کی لاش برآمد ہوئی۔ بعد ازاں بدھ کی صبح وہ اپنے کوارٹر چلا گیا۔ واضح رہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شکتی نگر تھانے کے ایس ایس آئی راجیش سنگھ موقع پر پہنچے۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس روانہ کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ سے رشتہ داروں کے آنے کے بعد ہی پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
یواین آئی