ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ شیرکوٹ علاقے میں واقع گنگا بیراج میں ہولی کے دن دو نوجوانوں کی ڈوب کر موت ہو گئی۔
ضلع بجنور کے تھانہ شیرکوٹ علاقے کے اشرنی اور وکاس ہولی کے موقع پر اپنے دوستوں کے ساتھ ہولی کھیل رہے تھے، ہولی کھیلنے کے بعد دونوں نوجوان گنگا میں نہانے کی غرض سے گئے۔
اشرنی اور وکاس نہانے کے دوران ڈوبنے لگے تو مقامی لوگوں نے ان کو باہر نکالا اور ان کو ایک سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔
اسپتال میں ڈاکٹرز نے ان کی حالت نازک بتائی اور چند کھنٹوں بعد ہی علاج کے دوران دونوں نوجوانوں کی موت ہوگئی۔