ETV Bharat / state

Fir At Rubber Factory In Muzaffarnagar ربڑ فیکٹری میں آتشزدگی، دو مزدور جھلس گئے - مزدور بری طرح جھلس گئے

مظفرنگر کے شیرنگر میں واقع ربڑ فیکٹری میں آگ لگ گئی جس میں دو مزدور جھلس گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 11:25 AM IST

ربڑ فیکٹری میں آتشزدگی، دو مزدور جھلس گئے

مظفرنگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے جنسٹھ روڈ پر واقع گاؤں شیر نگر میں ربڑ کی فیکٹری میں بوائلر کا درجہ حرارت بڑھنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ بوائلر کا ڈھکن کھولنے والے فیکٹری کے دو مزدور جھلس گئے۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ جھلسے مزدوروں کو علاج کے لیے میرٹھ شہر بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Dubai Building Fire دبئی کی عمارت میں آگ لگنے سے چار بھارتی سمیت سولہ افراد جاں بحق

اس حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ آفیسر آر کے یادو نے بتایا کہ مظفرنگر شہر کوتوالی کے جنسٹھ روڈ پر ربڑ کی واقع فیکٹری ہے۔ اس فیکٹری میں بوائلر میں ڈال کر پرانے ٹائروں سے تیل اور تار نکالا جاتا ہے۔ یہ دونوں مزدور اسی بوائلر میں پروسیسنگ کرکے تار نکال رہے تھے، اسی دوران اچانک بوائلر کا درجہ حرارت بڑھ گیا اور آگ نے بوائلر کا ڈھکن کھولنے والے مزدوروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے دونوں مزدور بری طرح جھلس گئے ہیں جنہیں علاج کے لیے میرٹھ بھیج دیا گیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے فیکٹری میں بوائلر کے اردگرد پڑے ٹائر اور ٹیوب کو اپنی زد میں لئے لیا اور چاروں اور آگ پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہلی: جوتے چپل کی فیکٹری میں آتشزدگی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.