24گھنٹے کے دوران ایک ہی ٹریک پر دو ٹرین پٹری سے اتری، دو ٹرینوں کے پٹری سے اترنے سے محکمہ ریلوے میں افراتفری مچ گئی۔ فوراً انبالہ ڈویژن کے ڈی آر ایم اور انجینئر جانچ کے لئے سہارنپور پہنچے۔
تفصیل کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران دو بڑے حادثات ٹل گئے۔ سہارنپور میں گزشتہ کل دیر شام مرادآباد سے انبالہ کی جانب جارہی مال گاڑی، جس میں کوئلہ بھراہوا تھا، مال گاڑی کے سب سے پیچھے کی بوگی ریلوے ٹریک سے اچانک اترگئی۔
اس کے بعد اطلاع ملتے ہی محکمہ کے اعلیٰ افسران اور ملازمین موقع پر پہنچے، ٹریک سے اتری بوگی کو درست کرایا گیا، جس سے تقریباً پانچ سو میٹر ریلوے ٹریک خستہ حال ہوگیا جس کے بعد انجینئروں اور ملازمین نے رات کے 3 بجے تک ٹریک کو ٹھیک کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ ٹریک کو ٹرینوں کی آمد ورفت کے لئے شروع کیا گیا، لیکن آج صبح 7 بجے مال گاڑی جیسے ہی پلیٹ فارم نمبر 7 سے گزری تو خالی مال گاڑی کی آخری بوگی پٹری سے اترگئی۔
مزید پڑھیں:
سہارنپور: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا چکا جام
24گھنٹے میں ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینیں پٹری سے اترنے کی کیا وجہ ہے؟ اس کو لے کر محکمہ میں جانچ شروع ہوگئی ہے، ساتھ ہی خستہ حال ٹریک کو درست کیا جارہا ہے۔