مقتولہ کی شناخت سُنیا گپتا کے طور پر ہوئی ہے ،اس نے موت سے پہلے صحافیوں کو دیے بیان میں بتایا کہ تھانہ رانی پور ضلع بہرائچ کے علاقے کے امریش نے شادی کا وعدہ کر کے تقریباً چار پانچ برس سے اسکے ساتھ جسمانی تعلقات بنایا۔
مقتولہ کے مطابق ہماری ملاقات جموں میں ہوئی تھی، لڑکا بغیر اطلاع اپنے گھر بہرائچ واپس بھاگ آیا، جسے تلاش کرتے ہوئے میں بھی اس کے گاؤں پہنچ گئی، جہاں لڑکے و اسکے گھر والوں نے مجھے گھر میں ہی بند رکھا اور شادی کے لیے ٹال مٹول کر تے رہے۔
معاملہ کو بڑھتا دیکھ کر لڑکے اور اس کے گھر والوں نے پیچھا چھڑانے کے لیے اسے زبردستی زہر کھلا دیا، مقتولہ کے مطابق گاؤں والے صرف تماشہ بین بنے تھے۔ کوئی مدد کے لیے نہیں آیا۔ لڑکی نے بتایا کہ 'میں نے ہی پولیس کو فون کیا تو مجھے ہسپتال میں داخل کیا گیا-
پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا، جس کے سبب ہسپتال میں سنیا گپتا کی موت ہوگئی، معاملہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس کپتان ڈاکٹر وپن کمار مشرا نے تھانہ رانی پور کے دو داروغاؤں کو فوری طور پر برخاست کرتے ہوئے کہا کہ 'معاملہ کی تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے گی'-