اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے رام نگر کوتوالی پولیس نے دو تسکروں کو سوا دو کلو مارفین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمین بہرائیچ، گونڈہ اور بلرامپور ضلع میں مارفین فروخت کرتے تھے۔
اس سلسلے میں ایڈشنل ایس پی اودھیش سنگھ نے بتایا کہ رام نگر تھانہ حلقے میں سرولانس ٹیم کی مدد سے چوکا گھاٹ ریلوے کراسنگ کے پاس سے محمد عمران اور واحد علی کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے پاس سوا دو کلو مارفین کے ساتھ 2 لاکھ 10 ہزار نقد اور ایک ہونڈا کار برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار دونوں ملزمین رامنگر تھانہ حلقے کے بڑنپور گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پوچھ گچھ میں دونوں نے اعتراف کیا ہے کہ یہ دونوں مسولی تھانہ حلقہ کے بانسا کے رہائشی تاج محمد سے مارفین خرید کر آس پاس کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے تھے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: بائیک چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار
پولیس ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں لگی ہے، پولیس کو اس معاملے میں اور بھی انکشاف کے امید۔