ETV Bharat / state

لکھنئو میں دو اسمگلر گرفتار، ایک کروڑ کی اسمیک برآمد - ایک کروڑ کی اسمیک برآمد

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنئو کی پولس نے چنہٹ علاقے سے آج کار میں سواردو اسمگلروں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام اسمیک برآمد کی۔ جس کی قیمت ایک کروڑ سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

لکھنئو میں دو اسمگلر گرفتار، ایک کروڑ کی اسمیک برآمد

author img

By

Published : Mar 14, 2021, 10:50 PM IST

پولس ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ وبھوتی کھنڈ علاقے کے اسسٹنٹ ڈپٹی پولس کمشنر پروین ملک کی نگرانی اورچنہٹ کے تھانہ انچارج دھننجئے سنگھ کے ڈائریکشن میں آج ڈپٹی انسپکٹر پولیس اجئے شکلا اور ونے تیواری پولس فورس کے ساتھ فیص آباد روڈ پر گشت پر تھے۔

اسی دوران اطلاع ملنے پر چیکنگ کے دوران انہوں نے کار میںسوار دو اسمگلروں بارہ بنکی کے باشندے آکاش مشراور گورکھپور کے باشندے اجئے گپتا کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک کلو 400 گرام اسمیک برآمد کی۔انہوں نے بتایا کہ یہ لوگ اسمیک فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: بیوی نے شوہر کا قتل کرکے گھر میں دفن کردیا

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کئی معاملے پہلے ہی درج ہیں۔ گرفتار دونوں اسمگلروں کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔یواین آئی۔الف الف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.