ریاست اترپردیش شہر آگرہ میں سپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے دستے نے غیرقانونی منشیات کی سمگلنگ کرنے کے الزام میں گروہ کے دو اراکین کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان کے قبضے سے 258 کلو گرام گانجا برآمد کیا گیا ہے، تاہم برآمد گانجے کی قیمت 38 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔
ایس ٹی ایف نے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ کرنے والے بین ریاستی گروہ کے دو سرگرم اراکین کو کثیر مقدار میں منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمین میں آگرہ میں تاج گنج علاقے کے بسئی کلاں باشندہ شیام راٹھور اور متھرا میں رفائنری علاقے کے براری گاؤں باشندہ نیتر پال سنگھ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ان کے قبضے سے 258.14 کلو گرام منیشات اور کار سمیت دیگر اشیا برآمد کی گئی ہیں۔