رائے بریلی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سوپرل ممگئی نے بتایا کہ بدھ کی دیر رات بچھراواں میں گاڑی کی چیکنگ کے دوران پولیس پر فائرنگ کرکے بچھراؤاں سے فرار ہورہے دو انعامی بدمعاشوں کو پولیس نے برہوا موڑ کے نزدیک تصادم کے دوران گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تصادم کے دوران گولی لگنے سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا تھا، جبکہ دونوں کے قبضے سے لوٹ کی ایک بولیرو بھی برآمد ہوئی ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک مشتبہ تیز رفتار بولیرو پر کچھ مشتہ لوگ بیٹھے ہیں، گاڑیوں کی چیکنگ مہم چلائی گئی۔
اس مہم میں بدمعاشوں نے چیکنگ کے لیے گاڑی کو روک کر کاغذ دکھانے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہونے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ گرفتار بدمعاشوں میں زخمی سنجیت لال گنج مزرعہ مون کا رہنے والا ہے، اور اس کا ساتھی روی سنگھ چوہان لونا رمزرعہ بگھیل کا رہنے والا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں بدمعاشوں پر 20بیس ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا۔